نئی دہلی: عام آدمی پارٹی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی شراب گھوٹالے میں سر سے لیکر پیر تک ڈوبی ہوئی ہے، سنجے سنگھ اپنی پریس کانفرنس میں بی جے پی پر بڑے بڑے الزامات لگا رہے تھے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ میں انکشاف کروں گا کہ بی جے پی نے اروند کیجریوال کو اس گھوٹالے میں کیسے پھنسایا۔
سنجے سنگھ نے مانگوٹا ریڈی اور پی ایم مودی کی تصویر بھی پیش کی اور کہا کہ شراب گھوٹالہ بی جے پی نے کیا ہے جب کہ بدنام کیجریوال کو کر رہی ہے۔ اس کے پیچھے ایک بہت بڑی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال پر نہ پہلے کوئی داغ تھا اور نہ ہی اب کوئی داغ ہے۔
سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ گواہوں کے بیانات کو زبردستی تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب پالیسی گھوٹالے کے ملزموں میں سے ایک مانگوٹا ریڈی ہے جو پی ایم مودی کے ساتھ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ پی ایم مودی اور ریڈی کے درمیان کیا تعلق ہے؟ سنجے سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 جولائی کو ریڈی نے کیجریوال کے خلاف بیان دیا اور 18 جولائی کو انہیں ضمانت مل گئی۔ سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ٹی ڈی پی نے مانگوٹا ریڈی کو ٹکٹ دیا ہے اور ٹی ڈی پی این ڈی اے میں شامل ہے۔ اس لئے یہ سب کھیل ہو رہا ہے۔ سنجے سنگھ نے شرد ریڈی کا نام بھی نام اس سلسلہ میں لیا ہے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا نعرہ ہے کہ جتنا بڑا کرپٹ اتنا ہی بڑا عہدیدار۔
عظیم آدمیوں میں اروند کیجریوال کی تصویر پر سنجے سنگھ: صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں مسئلہ کیا ہے۔ لوگ بھگت سنگھ کے مجسمے کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں۔ اگر کسی کی تصویر بڑے آدمیوں کے درمیان ہے تو اس میں حرج ہی کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ تصویر لگانے کا مقصد اپنے آپ کو عظیم بتانا نہیں بلکہ یہ بتانا ہے کہ ہم عظیم انسانوں کے بتائے ہوئے راستے پر اور ان کے اصولوں پر چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: