ETV Bharat / bharat

بی جے پی نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ وبرباد کر دیا : راہل گاندھی - راہل گاندھی

BJP has destroyed future of country's youth راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل برباد کر دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 4, 2024, 8:31 PM IST

Updated : Feb 4, 2024, 8:41 PM IST

دھنباد: کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی نوجوان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے آج کروڑوں نوجوانوں کے سامنے روزگار کے حصول میں بڑی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ اتوار کو یہاں 'بھارت جوڑونیائے یاترا' کے دوران اپنے خطاب میں، راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے 'بھارت جوڑونیائے یاترا' میں لفظ 'نیائے شامل کیا ہے۔ اس کی دو تین بڑی وجوہات ہیں۔ آج ملک میں معاشی ناانصافی ہو رہی ہے اور ملک کا سرمایہ چند منتخب دو تین ارب پتیوں کو دیا جا رہا ہے۔ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) اور نوٹ بندی کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری پھیلی ہے۔

راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل برباد کر دیا ہے۔ یہ یاترا حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہے۔ جھارکھنڈ کے قبائلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی قبائلیوں کے جل ، جنگل اور زمین کی حفاظت کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے نفرت کے بازار میں محبت کا بازار کھولا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Feb 4, 2024, 8:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.