ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں آج بینک ہڑتال، بینکنگ سے متعلق کام گھر بیٹھے مکمل کریں - Bank strike today - BANK STRIKE TODAY

ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے آج بینکنگ خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز یونین نے آج ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔

آج بینکوں کی ہڑتال
آج بینکوں کی ہڑتال (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 11:03 AM IST

نئی دہلی: ملک بھر میں آج، بدھ 28 اگست کو بینکنگ خدمات اور لین دین کے کام متاثر ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ آل انڈیا بینک ایمپلائز یونین نے آج ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ یہ ہڑتال بینک آف انڈیا کی جانب سے بینک ایمپلائز یونین کے تمام تیرہ عہدیداروں کو چارج شیٹ کرنے کی کارروائی کے خلاف ہے۔

اے آئی بی ای اے (AIBEA) کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے آج میڈیا کو بینک ہڑتال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے۔ اس دوران انہوں نے ایسوسی ایشن کی ایک پریس ریلیز بھی شیئر کی۔ اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ مجوزہ ہڑتال سیاسی دباؤ کے تحت بینک آف انڈیا اسٹاف یونین-کیرالہ کے تمام 13 عہدیداروں کو چارج شیٹ کرنے کے بینک آف انڈیا کی کارروائی کے خلاف ہمارا احتجاج درج کرنا ہے۔ وینکٹاچلم نے یہ بھی کہا کہ چارج شیٹ میں شامل چار ملازمین سابق فوجی ہیں، جن میں سے تین نے کارگل جنگ میں حصہ لیا تھا۔

وینکٹاچلم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اے آئی بی ای اے نے ٹریڈ یونین پر سیاسی حملے کے خلاف 28 اگست 2024 کو ہڑتال کی کال دی ہے جس کی اے آئی بی او سی، این سی بی آئی، اے آئی بی او اے، آئی این بی سی او اور آئی این بی ای ایف نے حمایت کی ہے۔

اے آئی بی ای اے نے بینک آف انڈیا اسٹاف یونین-کیرالہ کی 23ویں دو سالہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنے تیرہ افسران کے خلاف بینک آف انڈیا کی کارروائی کے جواب میں ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ بی او آئی نے بینک آف انڈیا اسٹاف یونین کیرالہ کے 13 عہدیداروں کو چارج شیٹ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں 28 اگسٹ کو بنگال بند کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.