ETV Bharat / bharat

بابا صدیقی قتل کیس: ممبئی پولیس کے ہاتھوں 10 ویں گرفتاری

این سی پی لیڈر بابا صدیقی کی موت کے ایک ہفتہ بعد اتوار کو 10ویں ملزم بھگوت سنگھ اوم سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔

author img

By PTI

Published : 6 hours ago

بابا صدیقی قتل کیس: ممبئی پولیس کے ہاتھوں 10 ویں گرفتاری
بابا صدیقی قتل کیس: ممبئی پولیس کے ہاتھوں 10 ویں گرفتاری (PTI)

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما بابا صدیقی قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اتوار کو نوی ممبئی سے ایک سکریپ ڈیلر کو مبینہ طور پر شوٹروں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا، جس سے اب تک حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 10 ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 32 سالہ بھگوت سنگھ اوم سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جو اصل میں راجستھان کے ادے پور کا رہنے والا ہے جو اس وقت نوی ممبئی میں مقیم ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ سنگھ کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے 26 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پولیس نے اب تک بھگونت سنگھ سمیت 10 افراد کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا ہے، جن میں 12 اکتوبر کو بابا صدیقی کے قتل کے سلسلے میں لاجسٹک سپورٹ اور آتشیں اسلحے فراہم کرنے کے الزام میں ممبئی میٹروپولیٹن علاقے کے پانچ افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کی حراست میں مشتبہ شوٹرز میں 23 سالہ گرو میل بلجیت سنگھ اور 19 سالہ دھرمراج راجیش کشیپ ہیں۔ اہم شوٹر شیوکمار گوتم اور قتل کی سازش میں ملوث دو دیگر افراد فرار ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان تمام ملزمین کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ ان تمام پر بابا صدیقی قتل کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ این سی پی کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کی دیر شام ممبئی کے باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے آفس کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد باندرہ میں واقع ان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.