ETV Bharat / bharat

اسدالدین اویسی پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام، الیکشن کمیشن نے جاری کیا نوٹس - Code Of Conduct Violation

اسد الدین اویسی پر الزام ہے کہ وارانسی میں منعقدہ جلسہ عام میں انہوں نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے عہدیدار کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے اویسی سمیت دو لوگوں کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔

اسدالدین اویسی پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام، الیکشن کمیشن نے جاری کیا نوٹس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 28, 2024, 1:25 PM IST

وارانسی: الیکشن کمیشن نے وارانسی میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اور اپنا دل کمیراوادی کے ضلع صدر دلیپ پٹیل کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس 25 اپریل کو وارانسی میں منعقدہ مہاریلی میں اویسی کی تقریر کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

اس تناظر میں حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی لا سیل کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ایک ڈیجیٹل شکایت کی گئی تھی۔ جس میں اویسی پر اشتعال انگیز تقریریں کرکے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔

غور طلب ہو کہ 25 اپریل کو وارانسی کے ناٹی املی میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں اویسی اور اپنا دل کمیراوادی کے رہنماؤں نے اسٹیج شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی، اکھلیش یادو، بہوجن سماج پارٹی اور دیگر پارٹیوں پر شدید حملہ کیا۔

اس سلسلے میں شکایت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی لا سیل کے عہدیدار ششانک شیکھر ترپاٹھی نے کہا تھا کہ جلسہ عام میں اویسی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ضمانت صرف مسلمانوں سے نفرت ہے۔ ہمارے لوگوں کو جیلوں میں زہر دے کر مارا جا رہا ہے۔ مودی مسلمانوں کو درانداز کہتے ہیں۔

ششانک شیکھر نے کہا کہ پی ایم مودی نے ایسی باتیں کبھی نہیں کہیں۔ یہ مسلمانوں کو دھوکہ دینے اور بدلنے کا ایک شیطانی چکر ہے۔ اویسی نے پی ایم کی تقریر کو غلط انداز میں پیش کیا۔ یہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی۔ سٹی نارتھ اسمبلی حلقہ کے ڈپٹی کلکٹر نیرج پرساد نے کہا کہ اویسی کی تقریر کا ویڈیو دیکھنے کے بعد دونوں لیڈروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.