ETV Bharat / bharat

جیل میں کیجریوال کا 4.5 کلو وزن گھٹا، بی جے پی کیجریوال کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہے: آتشی - Arvind Kejriwal Arrest - ARVIND KEJRIWAL ARREST

Atishi attacks BJP عآپ لیڈر آتشی نے بی جے پی پر اروند کیجریوال کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کا بی جے پی پر الزام لگایا ہے۔ آتشی کے مطابق کیجریوال کا 4.5 کلو گرام وزن کم ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Apr 3, 2024, 11:29 AM IST

Updated : Apr 3, 2024, 11:35 AM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا 21 مارچ کو گرفتاری کے بعد سے تیزی سے وزن کم کر ہو رہا ہے۔ سینئر عآپ لیڈر آتشی نے بدھ کو دعوی کیا اور بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ دہلی کے وزیراعلیٰ کو جیل میں رکھ کر ان کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

تاہم تہاڑ جیل انتظامیہ نے عآپ لیڈر کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔ تہاڑ جیل کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ کیجریوال کی زندگی معمول پر ہے۔ کیجریوال 15 اپریل تک تہاڑ جیل میں ہی رہیں گے۔

کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں 15 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

آتشی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ، "اروند کیجریوال جی ذیابیطس کے مریض ہیں۔ صحت کے مسائل کے باوجود وہ 24 گھنٹے ملک کی خدمت میں لگے رہتے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد سے کیجریوال کا وزن 4.5 کلو کم ہو گیا ہے۔ یہ بہت تشویشناک ہے۔ بی جے پی انھیں جیل میں ڈال کر ان کی صحت کو خراب کر رہی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اروند کیجریوال کو کچھ ہوا،تو یہ ملک ہی نہیں بلکہ خدا بھی انہیں معاف نہیں کرے گا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ کو تہاڑ جیل میں گھر کا پکا ہوا کھانا کھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ منگل کی صبح کیجریوال کی شوگر لیول کم تھی۔ حکام نے بتایا ہے کہ وہ تہاڑ جیل کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھے کیونکہ ان کی شوگر لیول میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 3, 2024, 11:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.