ETV Bharat / bharat

جیسلمیر میں تربیتی پرواز کے دوران تیجس گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

Helicopter Crash In Jaisalmer: بھارتی فضائیہ کا لڑاکو طیارہ (ایل سی اے) تیجس منگل کو ایک آپریشنل ٹرینگ پرواز کے دوران جیسلمیر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

Helicopter Crash In Jaisalmer
جیسلمیر میں تربیتی پرواز کے دوران تیجس گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 3:19 PM IST

جیسلمیر: بھارتی فضائیہ کا ایک ہلکا لڑاکو طیارہ (ایل سی اے) تیجس منگل کو راجستھان کے جیسلمیر میں ایک آپریشنل تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے دوران پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔ اس حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تیجس جیسلمیر کی جواہر کالونی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے، جو میگھوال ہاسٹل کی عمارت کے قریب ہے۔ تاہم فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

حادثے کے بعد پولیس انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گیے ہیں۔ اس واقعے میں پائلٹ محفوظ ہے۔ غور طلب ہو کہ حادثے کے وقت تیجس میں پائلٹ اور کو پائلٹ موجود تھے، جہاں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ پوکرڑ فیلڈ فائرنگ رینج میں جنگی مشق میں فوج کے تینوں ونگز حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اس جنگی مشق کو دیکھنے پوکرڑ پہنچے ہیں۔ فی الحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ اس حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.