ETV Bharat / bharat

امیت شاہ نے لوک سبھا انتخابات کے لیے گاندھی نگر سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Amit Shah Files Nomination

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا سیٹ گاندھی نگر سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ واضح رہے کہ گجرات کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں کے لیے تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔

Amit Shah files nomination from Gandhinagar
امیت شاہ نے لوک سبھا انتخابات کے لیے گاندھی نگر سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 19, 2024, 3:43 PM IST

Updated : Apr 19, 2024, 6:33 PM IST

گاندھی نگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو گاندھی نگر سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

امت شاہ نے وجے مہورت میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ وہ سیٹ جس کی نمائندگی لال کرشن اڈوانی، اٹل بہاری واجپئی کر رہے تھے، وہ سیٹ ہے جس پر وزیر اعظم نریندر مودی ووٹر ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انہیں اس سیٹ کی نمائندگی کا موقع دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 30 سال سے اس سیٹ سے ایم ایل اے اور ایم پی ہیں۔ یہیں سے وہ ایک بہت ہی چھوٹے بوتھ ورکر سے پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔ اس خطے کے لوگوں نے انہیں بے پناہ پیار دیا ہے اور مودی کی قیادت میں پہلے وزیر اعلیٰ اور بعد میں وزیراعظم کے طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتوں نے بہت کام کیا ہے۔ ان پانچ برسوں میں گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں 22 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

قبل ازیں جمعرات کو شاہ نے احمد آباد ضلع کے سانند کے اے پی ایم سی سرکل سے نانسروور چوک، گاندھی نگر ضلع کے کالول میں جے پی گیٹ سے ٹاور چوک، سردار پٹیل چوک (رانیپ) سے کے کے نگر (گھاٹلوڈیا) سے احمد آباد کے وانی ناتھ چوک (ناران پورہ) سے جیوراج پارک چار راستہ (ویجل پور) تک ایک عظیم الشان روڈ شو کا انعقاد کیا۔ روڈ شو کے بعد انہوں نے ویجل پور میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا تھا۔

انہوں نے کل ریاست میں اپنے پارلیمانی حلقہ میں انتخابی مہم کا آغاز روڈ شو سے کیا۔ روڈ شو کے دوران انہوں نے کہا کہ جیت کا فیصلہ عوام کرتے ہیں لیکن جوش و خروش دیکھ کر اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ہم گزشتہ الیکشن سے بڑی اکثریت سے جیتنے جا رہے ہیں۔

گجرات میں کھشتریا برادری کی ناراضگی پر انہوں نے کہا کہ جہاں تک کھشتریوں کی ناراضگی کا تعلق ہے تو مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے معذرت کر لی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ بی جے پی گجرات میں گزشتہ انتخابات سے زیادہ اکثریت کے ساتھ 26 سیٹیں جیت لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں مشرق مغرب شمال جنوب میں 400 کو عبور کریں گے اور کہا کہ مودی جی کے تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد ایک یا دو سال میں اس ملک سے نکسل ازم ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری مہم چلائے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے سونل پٹیل کو مرکزی وزیر داخلہ کے خلاف امیدوار بنایا ہے۔ گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ بی جے پی کا گڑھ رہی ہے۔ اس حلقے میں گاندھی نگر نارتھ، کالول، گھاٹلودیا، سابرمتی، ویجل پور، سانند اور ناران پورہ اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہے اور ریاست کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ (یو این آئی)

Last Updated : Apr 19, 2024, 6:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.