ETV Bharat / bharat

علیگڑھ میں غفران نور کی جگہ ہتیندر ہوں گے بی ایس پی کے امیدوار - ALI GHUFRAN REPLACED BY HATINDER

Ali Ghafran replaced by Hatinder بہوجن سماج پارٹی نے ضلع علیگڑھ سے اپنا لوک سبھا امیدوار بدل دیا ہے، غفران نور کی جگہ اب ہتیندر اپادھیائے کو امیدوار بنایا گیا ہے، کل صبح 11 بجے کریں گے نامزدگی۔

Ali Ghafran replaced by Hatinder
Ali Ghafran replaced by Hatinder
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:43 PM IST

علیگڑھ: بھوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے ریاست اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ سے غفران نور کی جگہ ہتیندر اپادھیائے کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ایس پی نے کچھ روز قبل ہی غفران نور کو ضلع علیگڑھ سے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنا امیدوار بنایا تھا جن کو ہارٹ اٹیک کے بعد علیگڑھ کے ایک پرائیویٹ میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

غفران نور کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ہی امیدوار تبدیل کرنے کی چرچے شروع ہو گئے تھے اور آخر کار بی ایس پی نے غفران نور کی جگہ ہتیندر اپادھیائے کو امیدوار بناہی دیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو ہتیندر اپادھیائے نے بتایا کہ وہ کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی پارٹی نے مجھے ذمہ داری دی ہے میں اس کو پوری ایمانداری سے پورا کروں گا اور ہم سب دعا کرتے ہیں کہ غفران نور جلد سے جلد صحت یاب ہوجائیں۔ انہوں نے بتایا ضلع علیگڑھ سے کل صبح 11 بجے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنی نامزدگی پوری ایمانداری، جوش اور جذبے سے کروں گا۔

واضح رہے ضلع علیگڑھ تھانہ سول لائن کے رہائشی غفران نور گزشتہ ماہ تک اے آئی ایم آئی ایم میں تھے۔ وہ اے آئی ایم آئی ایم سے رکن اسمبلی اور میئر کے الیکشن میں بھی اپنی قسمت آزما چکے ہیں جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بی ایس پی نے غفران نور کی جگہ ہتیندر اپادھیائے کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن کی بی جے پی سے نزدیکیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ علیگڑھ میں بی ایس پی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد فرقان (سابق میئر)، رضیہ خان، سلمان شاہد، عرفان وغیرہ جیسے خواہش مند لیڈر موجود ہیں۔

ضلع علیگڑھ سے بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمان شتیش گوتم امیدوار ہیں اور سابق رکن پارلیمان چوہدھری ویجند سنگھ (ایس پی/کانگریس) کے امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.