اترپردیش: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے آٹھ ریلوے اسٹیشنوں کے نام تبدیل کرنے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نام بدلنے کے بعد وقت ملے تو ریکارڈ بناتے ریلوے حادثات کی روک تھام کے بارے میں سوچنے کے لیے بھی کچھ وقت نکالنا چاہیے۔
سماج وادی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ نہ صرف نام ہی نہیں بلکہ ریلوے اسٹیشنوں کے حالات بھی بدلے۔ غور طلب ہے کہ یوپی کے جن اسٹیشنوں کے نام تبدیل کیے گئے ہیں ان کا نام ضلع کی مذہبی شناخت اور عظیم شخصیات کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جن اسٹیشنوں کے نام تبدیل کیے گئے ہیں ان میں جیس اسٹیشن، اکبر گنج اسٹیشن، فرست گنج ریلوے اسٹیشن، وارث گنج ہالٹ اسٹیشن، نہال گڑھ اسٹیشن، بنی ریلوے اسٹیشن، مصرولی اسٹیشن اور قاسم پور ہالٹ اسٹیشن شامل ہیں۔
भाजपा सरकार से आग्रह है कि रेलवे स्टेशनों के सिर्फ़ ‘नाम’ नहीं, हालात भी बदलें।
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) August 27, 2024
… और जब नाम बदलने से फ़ुरसत मिल जाएं तो रिकार्ड कायम करते रेल-एक्सीडेंट्स के हादसों के रोकथाम के लिए भी कुछ समय निकालकर विचार करें।
جیس اسٹیشن کا نام بدل کر گرو گورکھ ناتھ دھام رکھ دیا گیا ہے۔ اکبر گنج اسٹیشن کا نام اب ماں اہوروا بھوانی دھام رکھ دیا گیا ہے۔ فرست گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر تپیشور دھام، وارث گنج ہالٹ اسٹیشن کا نام بدل کر امر شہید بھالے سلطان رکھا گیا ہے۔ نہال گڑھ اسٹیشن کا نام اب مہاراجہ بجلی پاسی اسٹیشن، بنی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر سوامی پرم ہنس اسٹیشن، مصرولی اسٹیشن کا نام بدل کر ماں کالِکان دھام رکھا جائے گا۔ ساتھ ہی قاسم پور ہالٹ اسٹیشن کا نام بدل کر جایس سٹی کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے سال 2023 میں اتر پردیش کے ریلوے اسٹیشنوں کے نام بدلے گئے تھے۔ اس میں شمالی ریلوے لکھنؤ ڈویژن کے پرتاپ گڑھ، انتو اور بش ناتھ گنج شامل ہیں۔ پرتاپ گڑھ کا نام بدل کر ماں بیلہا دیوی دھام پرتاپ گڑھ جنکشن اور انتو کا نام بدل کر ماں چندریکا دیوی دھام انتو رکھ دیا گیا۔ اسی وقت بش ناتھ گنج کا نام بدل کر شنی دیو دھام بش ناتھ گنج کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ویرانگانہ لکشمی بائی ریلوے اسٹیشن کردیا گیا اور فیض آباد، الہ آباد، مغل سرائے اسٹیشنوں کے نام بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ویرنگانہ لکشمی بائی ریلوے اسٹیشن رکھا گیا ہے۔ فیض آباد ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کر دیا گیا ہے۔ اگست 2018 میں مغل سرائے اسٹیشن کا نام بدل کر پنڈت دین دیال اپادھیائے اسٹیشن کردیا گیا تھا۔ کانپور کے پنکی اسٹیشن کا نام بدل کر پنکی دھام رکھ دیا گیا ہے۔