ترواننت پورم: ایئر انڈیا کے ایک طیارے کو بم کی دھمکی ملی ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ فلائٹ ممبئی سے ترواننت پورم جا رہی تھی۔ یہ پرواز بحفاظت ہوائی اڈے پر اتر گئی ہے۔ مسافروں کو جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔ بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ اسی کے ساتھ ہوائی اڈے پر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ طیارے کو لینڈ کرنے کے بعد آئسولیشن بے میں رکھا گیا ہے۔ تروننت پورم ایئرپورٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
Full emergency declared at Thiruvananthapuram airport after bomb threat on Air India flight from Mumbai: Airport sources
— Press Trust of India (@PTI_News) August 22, 2024
ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ایئر انڈیا کی پرواز 657 کو جمعرات کی صبح 7.30 بجے بم کی دھمکی موصول ہوئی۔ اس کے بعد ہوائی اڈے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ اسے آئسولیشن بے میں کھڑا کیا گیا ہے۔ اس کے بعد طیارے میں سوار تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہوائی اڈے کا آپریشن فی الحال خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسپیشل پولیس فورس نے طیارے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل جون کے شروع میں پیرس چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی وسٹارا کی پرواز میں دھمکی آمیز نوٹ ملا تھا۔ بتایا گیا کہ اس میں بم تھا۔ اس کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ طیارے میں 294 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ طیارہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مکمل تفتیش کی تاہم طیارے میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ بعد میں اسے فرضی دھمکی قرار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کولکاتا ایئرپورٹ کے رن وے پر موجود طیارہ میں بم کی افواہ