ETV Bharat / bharat

نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بننے سے روکنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار: اویسی - Owaisi On Modi - OWAISI ON MODI

حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے الیکشن جیتنے کے بعد اسد الدین اویسی نے پی ایم مودی پر زور دار حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے علاوہ کسی اور کو وزیر اعظم بنانے کے لیے حمایت کر سکتے ہیں۔ AIMIM Chief Asaduddin Owaisi

اسد الدین اویسی
اسد الدین اویسی (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 8:14 AM IST

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے منتخب رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے نریندر مودی کے علاوہ کسی دیگر وزیر اعظم امیدوار کی حمایت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اویسی نے کہا کہ 'میں اگر مگر اور امکانات کے بارے میں بات نہیں کر سکتا۔ میں نے الیکشن کے دوران کہا تھا کہ اگر مودی کی جگہ کوئی اور وزیر اعظم بن سکتا ہے تو ہم ان کی حمایت کریں گے۔

انتخابی نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ملک کے ماحول کے مطابق بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات 2024 میں اتنی سیٹیں نہیں ملنی چاہئیں تھیں۔ اگر ہم نے صحیح کام کیا ہوتا تو انہیں صرف 150 سیٹیں ملتی۔ ہم بی جے پی کو حکومت بنانے سے روک سکتے تھے اور عوام بھی یہی چاہتے تھے، لیکن ہم ناکام رہے۔

انہوں نے کہا "حالانکہ، کم از کم ہمیں قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا،" ایک بات واضح ہے کہ ملک میں کوئی مسلم ووٹ بینک نہیں تھا اور کبھی ہوگا بھی نہیں۔ اتر پردیش میں بی جے پی کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا 'وہ سمجھتے تھے کہ وہ یوپی میں ناقابل شکست ہیں، لیکن کوئی بھی ناقابل تسخیر نہیں ہے۔ کیا پی ایم مودی بیساکھی کے سہارے حکومت چلائیں گے؟

قابل ذکر ہے ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی نے حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے 3,38,087 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

وہیں اتر پردیش میں الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق ایس پی نے 37 پارلیمانی حلقوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی 33 سیٹیں ہی جیت سکی ہے جب کہ کانگریس نے چھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اویسی کو 6,61,981 ووٹ ملے اور انہوں نے بی جے پی کی مادھوی لتا کو شکست فاش سے دوچار کیا، جنھیں 3,23,894 ووٹ ملے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران اویسی نے اپنی پارٹی کو تاریخی کامیابی دلانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اویسی نے کہا کہ 'میں عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ انہوں نے پانچویں بار مجلس کو کامیاب بنایا۔ میں حیدرآباد کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں، خواتین اور پہلی بار ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کو تاریخی کامیابی دلائی۔ یہ پہلا موقع تھا جب بی جے پی نے حیدرآباد حلقہ سے کسی خاتون کو امیدوار بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: حیدرآبادیوں نے مادھوی لتا کی زہریلی بیان بازی کو کیا مسترد، اویسی کا دبدبہ برقرار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.