ETV Bharat / bharat

اتحاد کی حکومت بنی تو اگنی ویر اسکیم ختم کردیں گے:اکھلیش - Lok Sabha Election 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : May 4, 2024, 8:55 PM IST

اکھلیش نے کہا کہ یہ حکومت آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے، انہوں نے ہمیں اور آپ کو کورونا کے دور میں ٹیکہ لگایا ہے، ہمیں ٹیکہ لگانے والوں نے ہماری زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔ انہیں دل سے لے کر دوسری چیزوں کے بارے میں فکر کرنا پڑے گا جن کو ٹیکہ لگایا گیا ہے، ان کا چیک اپ اور ای سی جی مفت ہونا چاہیے۔

اکھلیش
اکھلیش (IANS)

بدایوں: اترپردیش کے بدایوں لوک سبھا سیٹ پر سہسوان اسمبلی حلقے کے قصبہ نادھا میں منعقد سماج وادی پارٹی کی ریلی میں قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اس بار بدایوں کی عوام اور سہسوان اسمبلی کے لوگ ریکارڈ بنا کر جتائیں گے۔ یہاں سے ایس پی کو طاقت ملتی ہے۔ گنور کے بعد سب سے بڑی جیت سہسوان اسمبلی سے ہوگی۔

یادو نے کہا کہ جسونت نگر میں 7 کو الیکشن ہے اور بدایوں میں بھی، اب دیکھنا یہ ہے کہ جسونت نگر کے لوگ زیادہ ووٹوں سے جیتتے ہیں یا سہسوان کے لوگ۔ اب آپ کے چچا ہیں تو آپ کو کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، چچا بدایوں سے ہیں، اب آپ کا کام براہ راست ہو جائے گا۔

اکھلیش نے دعویٰ کیا کہ 07 کو ہونے والا ووٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کو سات سمندر دور پھینک دے گا اور انہیں نیست و نابود کر دے گا۔ پہلے اور دوسرے مرحلے میں عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا تختہ الٹ دیا ہے اور تیسرے مرحلے میں عوام ان کا صفایا کرنے والی ہے۔

کسانوں کی لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ انڈیا اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے کسانوں کو خوشحال بنانے کے لیے حکومت بننے کے بعد وہ کسانوں کو ایم ایس پی کا حق دلانے کے لیے کام کریں گے۔ بڑے صنعت کاروں کے قرضے تو معاف ہوئے لیکن ہمارے کسانوں کے قرضے معاف نہیں ہوئے۔

اکھلیش نے کہا کہ اس حکومت نے 5 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے معاف کر دیے، آج کسان مایوس ہیں۔ اگر بھارت میں مخلوط حکومت بنتی ہے تو کسانوں کا سارا قرضہ معاف کر دیا جائے گا۔ اس حکومت نے فوج جو نامساعد حالات میں ملک کی حفاظت کے لئے کھڑتی ہوتی ہے اس فوج کی نوکری کو آدھا ادھورا بنا دیا ہے۔

الیکٹورل بانڈز کے نام پر انہوں نے کوئی ایسی کمپنی نہیں چھوڑی جس سے انہوں نے چندہ نہ لیا ہو۔ انتخابات کا تیسرا مرحلہ بدایوں سے مین پوری تک ہے، نیتا جی کو جتنا لگاؤں مین پوری سے اتنا ہی لگاؤں بدایوں سے تھا۔ ہم نے ترقی کے لئے بدایوں کو کبھی پیچھے نہیں چھوڑا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.