ETV Bharat / bharat

افضل انصاری کے الیکشن لڑنے پر خطرہ منڈرا رہا؟ سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 2 مئی کو ہوگی - Afzal Ansari gangster case

الہ آباد ہائی کورٹ نے سزا کے خلاف افضل انصاری کی اپیل پر سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔ افضل انصاری کو نچلی عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کیس کے بعد افضل انصاری کے الیکشن لڑنے پر خطرہ منڈرا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 12:50 PM IST

الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے غازی پور کے رکن اسمبلی افضل انصاری کی جانب سے گینگسٹر ایکٹ کے تحت غازی پور کی خصوصی عدالت کی طرف سے دی گئی 4 سال قید اور ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔ سماعت 2 مئی کو ہوگی۔ اگر افضل کو ہائی کورٹ سے بروقت راحت نہیں ملتی ہے تو ان کے غازی پور سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کو لے کر مشکل پیش آ سکتی ہے۔

افضل انصاری کے سینئر وکیل جی ایس چترویدی اور اوپیندر اپادھیائے نے عدالت کے سامنے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپیل کی جلد سماعت کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ سماعت 30 جون 2024 تک کی جائے۔ جس پر جسٹس سنجے کمار سنگھ نے یہ حکم دیا ہے۔

  • سپریم کورٹ نے افضل کو مشروط ریلیف دی ہے:

گینگسٹر کیس میں نچلی عدالت سے 4 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد افضل انصاری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ نے افضل کو ریلیف دیتے ہوئے مشروط ضمانت دے دی۔ جس میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ 30 جون تک افضل کے کیس کا فیصلہ سنائے۔

  • افضل کو الیکشن لڑنے کا خطرہ کیوں:

سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کے بعد افضل انصاری نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ جس کی سماعت اب 2 مئی کو ہونی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ افضل انصاری غازی پور لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ہیں اور اس سیٹ کے لیے نامزدگی 7 مئی سے شروع ہونے والی ہے۔ غازی پور میں ووٹنگ ساتویں مرحلے میں یعنی یکم جون کو ہوگی۔

ایسے میں اگر افضل انصاری کو ہائی کورٹ سے راحت نہیں ملتی ہے تو ان کے غازی پور سے 2024 کا لوک سبھا الیکشن لڑنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سیٹ پر یکم جون کو ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی، جس میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

  • معاملہ کرشنا نند رائے قتل کیس سے جڑا ہے:

بی جے پی ممبر اسمبلی کرشنانند رائے کے قتل کیس کے سلسلے میں غازی پور کے محمد آباد تھانے میں افضل انصاری کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس میں عدالت نے افضل کو مجرم قرار دیتے ہوئے 4 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا میں افضل انصاری کی ضمانت منظور کی تھی لیکن سزا پر روک نہیں لگائی تھی۔ جس کے باعث افضل کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کر دی گئی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے سزا پر روک لگاتے ہوئے اپیل جلد سننے کا حکم دیا۔ جس کے بعد افضل نے ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کی ہے۔ ہائی کورٹ نے اس اپیل پر سماعت کے لیے 2 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ افضل انصاری مختار انصاری کے بڑے بھائی ہیں۔ اس بار لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے افضل انصاری کو غازی پور لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.