ETV Bharat / bharat

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں عآپ لیڈر انشن کریں گے - Arvind Kejriwal Arrest

author img

By PTI

Published : Apr 3, 2024, 1:01 PM IST

ُFasting Dharna at Jantar Mantar عام آدمی پارٹی نے اپنے لیڈروں اور کارکنوں سے 7 اپریل کو ملک گیر سطح پر کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف انشن کرنے کی اپیل کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے لیڈران دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف 7 اپریل کو جنتر منتر پر انشن پر بیٹھیں گے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے بدھ کو اس بات کی جانکاری دی۔

کیجریوال حکومت میں کابینی وزیر گوپال رائے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عآپ کے قومی کنوینر و دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر بھوک ہڑتال کی کال دی۔

انہوں نے کہا کہ، "اگر آپ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کے خلاف ہیں، تو آپ 7 اپریل کو اس کے خلاف انشن رکھ سکتے ہیں۔ آپ کہیں بھی۔۔ گھر پر، اپنے شہر میں، کہیں بھی اجتماعی انشن رکھ سکتے ہیں،"

گوپال رائے نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو "عآپ کو ختم کرنے کے مقصد سے" گرفتار کیا گیا ہے۔

عآپ کے سینئر لیڈر نے کہا کہ،"7 اپریل کو، دہلی حکومت کے وزراء، عآپ کے ارکان پارلیمان، ایم ایل اے، کونسلر اور عہدیداران جنتر منتر پر انشن کریں گے۔ یہ ایک کھلا پروگرام ہوگا اور طلبہ تنظیمیں، کسان تنظیمیں، تاجر اس میں آکر حصہ لے سکتے ہیں"۔

کیجریوال کو گزشتہ ماہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں 15 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل انڈیا اتحاد کی جانب سے کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں اور لیڈران نے شرکت کی تھی۔ اس اسٹیج سے انڈیا اتحاد کے لیڈروں نے ای ڈی، مودی اور سی بی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.