ETV Bharat / bharat

عام آدمی پارٹی کی 'کیجروال کو رہا کرو'، تھالی بجاؤ مہم - Thali Bajao Campaign

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا مختلف طریقوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈیا بلاک نے بھی کیجروال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

Thali Bajao Campaign
Thali Bajao Campaign
author img

By ANI

Published : Mar 27, 2024, 8:29 AM IST

Updated : Mar 27, 2024, 8:58 AM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج نے گریٹر کیلاش کے علاقے میں 'کیجریوال کو رہا کرو' کا نعرہ بلند کرتے ہوئے 'تھالی بجاؤ مہم' میں حصہ لیا۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال منگل کی شام کو عآپ کے سربراہ سے ملاقات کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچیں۔

راؤس ایونیو کورٹ نے جمعہ کو کیجریوال کو مبینہ شراب پالیسی اسکام کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 21 مارچ کو گرفتاری کے بعد 28 مارچ تک ای ڈی کی چھ دن کی تحویل میں دے دیا۔ قبل ازیں ہفتہ 23 مارچ کو سنیتا کیجریوال نے ای ڈی کے دفتر میں وزیر اعلی کیجریوال سے ملاقات کی تھی۔ دریں اثناء بی جے پی مطالبہ کرتی رہی ہے کہ کجریوال شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں۔ تاہم عام آدمی پارٹی نے برقرار رکھا ہے کہ وہ ای ڈی کی حراست سے حکومت چلائیں گے۔

دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج نے کہا کہ وزیراعلی کیجریوال نے ای ڈی کی تحویل سے دوسرا حکم جاری کیا ہے، جس میں ان سے قومی دارالحکومت کے محلہ کلینک اور اسپتالوں میں ادویات اور تشخیصی ٹیسٹوں کی کمی کو دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سے پہلے کیجروال نے آبی وزیر آتشی کو دہلی میں پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ یہ مقدمہ دہلی ایکسائز پالیسی 2022 کو بنانے اور اس کو نافذ کرنے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ سے متعلق ہے، جسے بعد میں ختم کر دیا گیا تھا۔ سنہ 2022 میں اس کیس میں سی بی آئی کے ذریعے گرفتار کیے جانے والے پہلے لوگوں میں نائر تھے۔ اس کے بعد سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ اسی کیس کے سلسلہ میں بی آر ایس کی رہنما و سابق وزیراعلی تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(اے این آئی)

Last Updated : Mar 27, 2024, 8:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.