ETV Bharat / bharat

عآپ نے 'میں بھی کیجریوال' مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا - AAP Meeting - AAP MEETING

AAP Campaign agaist Kejriwal's Arrest اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عآپ میں بھی کیجریوال مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ پارٹی کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کیجریوال وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے، حکومت جیل سے چلے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Mar 25, 2024, 10:46 AM IST

نئی دہلی: عآپ ایک مرتبہ پھر 'میں بھی کیجریوال' مہم کی شروعات کرے گی۔ پارٹی نے اتوار کو ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔ اسی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اکسائز پالیسی کیس میں پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال کی گرفتاری کے بعد اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کے لیے میٹنگ کی۔ کیجریوال کی گرفتاری کے بعد پارٹی کی یہ پہلی بڑی میٹنگ تھی۔ اس کی صدارت عام آدمی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے کی۔

پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کیجریوال وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے اور وزراء، ارکان اسمبلی اور پارٹی جیل سے ان کے احکامات پر عمل کرتی رہے گی۔ پاٹھک نے کہا کہ میں بھی کیجریوال مہم جلد ہی شروع ہونے والی ہے جس کے تحت گھروں کے باہر اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے اور آٹو رکشا پر اور ہورڈنگس بھی لگائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 31 مارچ کی انڈیا بلاک ریلی میں شرکت کرنے والوں کو اپنی گاڑیوں پر میں بھی کیجریوال کے اسٹیکرز کے ساتھ آنا چاہیے۔ اپوزیشن انڈیا بلاک 31 مارچ کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک "مہا ریلی" کا انعقاد کرے گا، جس میں عآپ اور کانگریس کے رہنما شریک ہوں گے۔

پاٹھک نے کہا کہ انہیں کجریوال کی طرف سے 31 مارچ کو ریلی نکالنے کا حکم ملا ہے اور پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ کامیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کو تمام کونسلروں کے ساتھ تمام اسمبلی حلقوں میں 31 مارچ کی احتجاجی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں کے حوالے سے میٹنگیں کی جائیں گی۔

انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ 27-28 مارچ کو ارکان اسمبلی اور کونسلروں کے ساتھ زونل سطح کی میٹنگیں منعقد کریں تاکہ ہر بوتھ سے 10 افراد کو چنا جا سکے تاکہ وہ 31 مارچ کو رام لیلا میدان پہنچ سکیں۔ دہلی میں تقریباً 14,000 بوتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بوتھ سے 10 افراد کے ساتھ رام لیلا میدان پہنچنے والے لوگوں کی تعداد 1.5 لاکھ ہوگی۔ پاٹھک نے پارٹی قائدین اور رضاکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بازو پر سیاہ ربن باندھ کر 31 مارچ کی ریلی میں احتجاج کے طور پر شرکت کریں۔

پاٹھک نے کیجریوال سے اپیل کی کہ وہ استعفیٰ نہ دیں، حکومت جیل سے چلے گی۔

عآپ لیڈر نے الزام لگایا کہ یہ کیجریوال کو گرفتار کرنے اور پھر پارٹی کو توڑنے کی بی جے پی کی سازش تھی۔ پاٹھک نے مزید کہا کہ کوئی بھی پارٹی سے الگ ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے باہر سے زیادہ کیجریوال جیل کے اندر رہتے ہوئے خطرناک ہیں کیونکہ آپ (بی جے پی) انہیں نہیں جانتے۔ پاٹھک نے مزید کہا کہ اب کوئی التجا نہیں ہوگی، جنگ ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ،"پہلے، ہمیں سول لائنز سے آرڈر ملتے تھے، اب ہمیں جیل سے آرڈر ملیں گے، اور ہم ان پر عمل کریں گے۔

اس سے پہلے کیجریوال گورننس میں مصروف تھے، اور انہوں نے ان کی زندگی کو مشکل بنا دیا تھا۔ عآپ لیڈر نے کہا کہ اب، ان کے پاس ہر وقت قلم اور کاغذ رہے گا، ذرا سوچئے کہ ان کا کیا بنے گا۔

کیجریوال (55) کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان کی سرکاری رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ایک عدالت نے عآپ کے قومی کنوینر کو 28 مارچ تک مرکزی ایجنسی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.