ETV Bharat / bharat

محب اردو راموجی راؤ بچپن سے ہی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک تھے - RAMOJI RAO PROFILE - RAMOJI RAO PROFILE

راموجی راؤ کا انتقال ہو چکا ہے۔ وہ اپنی عظیم شخصیت اور انسانی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

A detailed report on the personality and services of Ramoji Rao
بچپن سے ہی تخلیقی صلاحیت کے مالک تھے راموجی راؤ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 8:55 AM IST

Updated : Jun 8, 2024, 10:21 AM IST

حیدر آباد: چیروکوری راموجی راؤ 16 نومبر 1936 کو آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے پیڈاپروپدی گاؤں کے علاقہ میں شری چیروکوری وینکٹا سبمّا اور چیروکوری وینکٹا سبیا کے گھر جنم لیے۔ انھوں نے اپنا بچپن اپنی دو بہنوں رنگانائیکما اور راجیہ لکشمی کے ساتھ گزارا۔ راموجی راؤ کا تعلق ایک قابل فخر کسان خاندان سے تھا اور اسی لیے انھوں نے اپنے خاندان اور گاؤں کی گہری جڑوں سے زراعت کا علم حاصل کیا۔ بچپن کے دوران، وہ نئی چیزیں سیکھنے، کچھ تخلیقی کام کرنے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا بہت شوق رکھتے تھے۔ راموجی راؤ سفید سفاری اور سفید جوتوں کا استعمال کرتے تھے۔

نریندر مودی کے ساتھ راموجی راؤ
نریندر مودی کے ساتھ راموجی راؤ (فائل فوٹو)

ادب میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ ایک کامیاب بزنس مین اور میڈیا انٹرپرینیور بن گئے اور رما دیوی سے شادی کر لی۔ ان کے دو بیٹوں سمن پربھاکر اور کرن پربھاکر نے ان کے کاروبار کو آگے بڑھایا۔

اس سے کبھی کوئی فرق نہیں پڑا کہ ان کے راستے میں کتنی ہی رکاوٹیں آئیں، وہ بہادری کے ساتھ کھڑے رہے اور طاقتور بزنس ٹائیکون، صحافی، فلم پروڈیوسر، میڈیا انٹرپرینیور اور ہزاروں لوگوں کی خدمت کرنے والے ایک عظیم انسان بن گئے۔ معزز راموجی راؤ تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنے ناقابل یقین کام کے لیے ساؤتھ میں چار فلم فیئر ایوارڈز اور نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں نے صحافت اور ادب میں جو سرشار کام کیا اس کے لئے انہیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔

راموجی راؤ کا سفر ملک بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے ناقابل یقین اور متاثر کن ہے۔ یہ مشہور شخصیت دنیا کے سب سے بڑے فلم سٹی "راموجی فلم سٹی" کے چیئرمین تھے جو 1996 میں شروع کی گئی تھی جو کہ ہزاروں ملازمین کا ذریعہ معاش اور دنیا بھر کے ہزاروں لوگوں کے لیے سیر و تفریح ​​کی جگہ ہے۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ساتھ راموجی راؤ
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ساتھ راموجی راؤ (فائل فوٹو)

آر ایف سی کے مالک ہونے کے ناطے، راموجی راؤ نے تیلگو سامعین کے دلوں میں خواتین کے حقوق، انصاف کے جدوجہد اور بہت سی دوسری انسانی بہبود کی فلموں سمیت دیگر طاقتور پیشکش کے ساتھ ایک بڑا مقام بھی حاصل کیا۔ راموجی راؤ کا فلموں کے لیے اسکرپٹ کا انتخاب کرنے اور اسے ناظرین تک پہنچانے کا منفرد انداز تھا۔

ای ٹی وی چینل ان کے ناقابل یقین سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت کا حامل رہا ہے۔ راموجی فلم سٹی کے مالک ہونے کے ناطے، راموجی راؤ دوسری کمپنیوں کے مالک بھی تھے اور انہوں نے اپنی ناقابل یقین کوششوں سے اسے اعلیٰ مقام تک پہنچایا۔ انہوں نے 1995 میں ای ٹی وی نیٹ ورک چینل کے تحت 12 چینلز کا ایک گروپ شروع کیا جس میں مختلف زبانوں میں انٹرٹینمنٹ سورسنگ کے ساتھ خبروں کو بھی نشر کیا گیا۔ ای ٹی وی چینل روزانہ ٹی وی سیریز، تیلگو، ہندی، بنگلہ، مراٹھی، کنڑ، اڑیہ، گجراتی اور اردو میں ٹی وی شوز ٹیلی کاسٹ کرنے والے مقبول چینلز میں سے ایک ہے جو ملک کی دیگر ریاستوں میں سامعین کو تفریح ​​فراہم کرتا ہے۔ ان چینلوں پر صبح سویرے انّ داتا نام سے ایک پروگرام کسانوں کی زندگی، مختلف فصلوں کی کاشت کے طریقوں کو دکھانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ یہ پہلا ٹی وی شو تھا جو کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیا گیا اور اس وقت اس پروگرام کو سب سے زیادہ ٹی آر پی کا درجہ حاصل ہے۔

محب اردو راموجی راؤ
محب اردو راموجی راؤ (فائل فوٹو)

ایناڈو جس نے 1974 میں اپنے ظہور کے بعد سے جنوب میں خبروں اور میڈیا کے سفر کو بدل دیا۔ یہ پہلا اخبار ہے جس نے تلگو عوام کے لیے قومی خبروں کے ساتھ ضلع ایڈیشن کی خبروں کو شائع کیا۔ قومی اور ضلعی واقعات پر ٹھوس جانکاری دینے کے لیے ایناڈو اب بھی بہترین اخبار ہے۔ یہ پہلا اخبار ہے جس میں ملک بھر کی تمام اہم خبروں جیسے کھیلوں، فلموں کے جائزے، کاروبار، کیریئرز، سیاسی خبریں اور شہر کے حالات حاضرہ شامل ہیں۔ ایناڈو آج تک کا بہترین اخبار ہے جو قارئین کو بہترین معلومات فراہم کرتا ہے۔

راموجی راؤ کے لیے ذاتی طور پر، ان کے پیشہ ورانہ کریئر میں سب سے بڑی کامیابی اس وقت تھی جب انھوں نے ’انّ داتا‘ میگزین کا آغاز کیا، جو شاید ہندوستان میں پہلا رسالہ ہے جس میں کسانوں کے بارے میں مضامین، خبریں، ان کے کام اور ترقی شامل ہیں۔ زرعی گھرانے سے پرورش پانے والے راموجی راؤ ہمیشہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتے تھے اور اسی لیے یہ ان کے دل کے بہت قریب رہا۔ بعد میں، انھوں نے ای ٹی وی چینل میں انّ داتا ٹی وی شو بھی شروع کیا جس میں زراعت کے طریقوں، ٹیکنالوجیز اور زراعت کو خصوصی طور پر نشر کیا گیا۔

2018 میں راموجی راؤ نے ملک کی تیرہ زبانوں میں تمام ریاستوں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ای ٹی وی بھارت پورٹل اور ایپ کی شروعات کی۔ اس پروجیکٹ میں بھی محب اردو راموجی راؤ نے اردو کو بھی جگہ دی۔

معزز راموجی راؤ کے ساتھ ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم
معزز راموجی راؤ کے ساتھ ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم (فائل تصویر: ای ٹی وی بھارت)

راموجی راؤ نے پریا فوڈز کو 1980 میں اچار، نمکین، مصالحہ جات، خوردنی تیل اور دیگر کنفیکشنری کے ذائقے کو لوگوں کے لیے متعارف کرانے کے لیے شروع کیا تھا جس میں سال بھر اچار کا ایک ہی ذائقہ ہوتا ہے۔ وہ 25 سال قبل قائم کیے گئے ہوٹلوں کے ڈولفن گروپ کے مالک بھی تھے جو راموجی فلم سٹی اور وشاکھاپٹنم میں مہمان نوازی کے تمام تقاضے پورے کرتے ہیں۔ آج رامو جی راؤ جیسی عظیم شخصیت ہمارے بیچ نہیں ہے۔ لیکن ان کی انسانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

راموجی راؤ کے جسد خاکی کا آخری دیدار
راموجی راؤ کے جسد خاکی کا آخری دیدار (ای ٹی وی بھارت)

Last Updated : Jun 8, 2024, 10:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.