جے پور: شہر کے بھنکروٹا تھانہ علاقے میں اجمیر ہائی وے پر ایک پٹرول پمپ کے پاس کھڑی سی این جی گیس گاڑی میں دھماکے کے ساتھ ہی زبردست آگ لگ گئی۔ یکے بعد دیگرے درجنوں گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ حادثے میں کئی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔ آگ میں درجنوں افراد کے جھلس جانے کی اطلاعات ہیں۔ جے پور کے ضلع کلکٹر جتیندر سونی نے اس حادثے میں چار لوگوں کے ہلاکت کی تصدیق کی۔ لیکن کچھ دیر بعد مزید تین افراد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔
#WATCH | Jaipur, Rajasthan | 4 dead and several injured in a major accident and fire incident in the Bhankrota area.
— ANI (@ANI) December 20, 2024
A fire broke out due to the collision of many vehicles one after the other. Efforts are being made to douse the fire. pic.twitter.com/3WHwok5u8W
تقریباً دو درجن فائر ٹینڈر موقع پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈی سی پی ویسٹ امیت کمار بڈانیا سمیت کئی پولیس افسران اور کئی تھانوں کے پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ اس حادثے میں 40 گاڑیاں جل گئیں اور تقریباً 23 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔
#WATCH | Bhankrota Fire Accident | Jaipur | The efforts by the rescue team are underway to recover a body from a container gutted in the massive fire that broke out in the Bhankrota area. pic.twitter.com/MbS4DjM1KQ
— ANI (@ANI) December 20, 2024
ڈی سی پی ویسٹ امیت کمار بڈانیہ کے مطابق جمعہ کی صبح بھنکروٹا تھانہ علاقے میں اجمیر ہائی وے پر کیمیکل سے بھرے ٹرک سے تصادم کے بعد پٹرول پمپ کے قریب کھڑی ایک سی این جی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ آگ نے آس پاس کی درجنوں گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ میں ایک درجن سے زائد افراد جھلس گئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ تقریباً ایک درجن مریضوں کو علاج کے لیے سوائی مان سنگھ اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کرایا گیا ہے۔
Rajasthan CM Bhajanlal Sharma tweets, " i am deeply saddened to hear the sad news of casualties of citizens in the gas tanker fire incident on jaipur-ajmer national highway. as soon as the information about the incident was received, i went to sms hospital and directed the doctors… pic.twitter.com/sJzUIBaTQt
— ANI (@ANI) December 20, 2024
آگ اتنی شدید تھی کہ آس پاس کے لوگوں کو باہر نہ آنے کی ہدایت کی گئی۔ گیس ٹینکر کی زد میں آکر ایک درجن سے زائد گاڑیاں بھی جل گئیں۔ آگ نے پٹرول پمپ کے ایک حصے کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ بھنکروٹا، بندایاکا، باگرو، چترکوٹ، ویشالی نگر، کرنی وہار، کردھنی اور دیگر مقامات سے پولیس اہلکار موقع پر تعینات کیے گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی دو درجن گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہائی وے پر ٹریفک کو ڈائورٹ کر دیا گیا ہے۔
Union Home Minister Amit Shah spoke with Rajasthan Chief Minister Bhajanlal Sharma to get information about the Rajasthan fire incident that resulted in the death of four people. pic.twitter.com/7elxmDrrWf
— ANI (@ANI) December 20, 2024
آتشزدگی کے واقعے کے باعث ہائی وے کے کنارے ایک پائپ فیکٹری بھی جل کر راکھ ہو گئی۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد زور دار دھماکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ چاروں طرف آگ کے شعلے اور دھواں دکھائی دے رہا تھا۔ پولیس نے ہائی وے پر ٹریفک بند کر دی ہے۔ ایس ایم ایس میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر دیپک مہیشوری کی ہدایات پر جلنے والے مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: