ETV Bharat / international

گوگل صحافیوں کو اسٹارٹ اپس کے لیے مدد فراہم کرے گا - urdu news

سال 2021 جی این آئی میں منتخب صحافی جی این آئی اسٹارٹ اپس پلے بک پر مبنی نصاب سے بھی مستفید ہوں گے۔ اسٹارٹپس بوٹ کیمپ صحافیوں کے لیے تربیت، مدد اور مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔

google
google
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 7:36 PM IST

گوگل نے کہا ہے کہ وہ صحافت کے خواہشمند افراد کو اسٹارٹ اپ کی شروعات کے لیے کاروبار میں مدد کریں گے۔ فی الحال امریکہ کے شہریوں سے 2021 گوگل نیوز انیشی ایٹیو اسٹارٹ اپ بوٹ کیمپ کے تحت درخواست لی جارہی ہیں۔

یہ پروگرام 7 ستمبر سے 5 نومبر تک (ایک ہفتے کے وقفے کے ساتھ) چلے گا اور اس کا مقصد 24 منصوبوں کو قبول کرنا ہے۔ واضح رہے کہ یکم اگست تک درخواست بھیجی جاسکتی ہیں۔

جی این آئی اسٹارٹپس بوٹ کیمپ کے ڈائریکٹر اور تخلیق کار فلیپ اسمتھ نے کہا 'اگر آپ صحافی ہیں جو نیا پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، تو ہم مدد کے لیے حاضر ہیں'۔

اسمتھ نے مزید کہا 'جب آپ بوٹ کیمپ میں شامل ہوجاتے ہیں تو آپ کو مختلف اسٹارٹ اپس کے بانیوں کے اجتماعی تجربے اور دانشمندی سے فائدہ ہوتا ہے۔ ان کا تجربہ آپ کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
غزہ سے زرعی برآمدات دوبارہ شروع

2021 جی این آئی میں منتخب صحافی جی این آئی اسٹارٹ اپس پلے بک پر مبنی نصاب سے بھی مستفید ہوں گے۔ اسٹارٹپس بوٹ کیمپ صحافیوں کے لیے تربیت، مدد اور مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔

گوگل نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں وہ اپنے پہلے اسٹارٹپس بوٹ کیمپ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا کے صحافیوں سے درخواست حاصل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.