اجمیر:گزشتہ 19 روز سے قانونی حوالگی کے لیے پھنسی افغان رہائشی خواجہ ظریف چشتی کی لاش کو بالآخر اجمیر میں تدفین کی جگہ مل گئی۔ ظریف کے قتل کے بعد ان کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے افغان سفارت خانے کے افسر خود سپرد خاک کرنے اجمیر پہنچے تھے۔ Burial of Deceased Zarif Chishti in Ajmer
Burial of Killed Zarif Chishti in Ajmer: مقتول ظریف چشتی کی اجمیر میں تدفین
مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں قتل کیے گئے ظریف چشتی کو اجمیر میں سپرد خاک کردیا گیا۔ چشتی کی نماز جنازہ گورا غریباں قبرستان میں ادا کی گئی۔ Zarif Chishti Burial in Ajmer
افغان اہلکار کے مطابق ظریف چشتی کو اجمیر کی ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سپرد خاک کیا گیا۔ جن کی نماز جنازہ گورا غریباں قبرستان میں ادا کی گئی اور سپرد خاک کیا گیا اور مغفرت کی دعا کی گئی۔ نماز جنازہ میں درگاہ کمیٹی کے معاون ناظم شاداب احمد نے بھی شرکت کی۔
حال ہی میں 5 جولائی کو افغانستان کے رہنے والے صوفی خواجہ سید ظریف چشتی کو ناسک کے گاؤں یویلا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ Muslim Spiritual Leader was Shot Dead in Nashik۔ظریف کی آخری خواہش کے مطابق افغان سفارت خانے نے حکومت ہند کو مطلع کیا اور اس کے بعد ظریف چشتی کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اجمیر کے گورا غریباں قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔