اردو

urdu

فوج نے ایل او سی کے ٹیٹوال میں 104 فٹ اونچے قومی پرچم کا افتتاح کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 8:29 PM IST

چنار کور کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے کپواڑہ ضلع کے ایل او سی ٹیٹوال -چلیانہ کراسنگ پوائنٹ پر 104 فٹ اونچے قومی پرچم کا افتتاح کیا۔عظمت ہند کے نام سے قومی پرچم پی او کے کی لویر نیلم ویلی روڈ سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر لہرایا گیا۔Tallest National Flag Inaugurated at Tithwal

Etv Bharatarmy-inaugurates-104-feet-high-national-flag-at-tithwal-along-loc
Etv Bharaفوج نے ایل او سی کے ٹیٹوال میں 104 فٹ اونچے قومی پرچم کا افتتاح کیاt

فوج نے ایل او سی کے ٹیٹوال میں 104 فٹ اونچے قومی پرچم کا افتتاح کیا

کپواڑہ:سرحدی علاقے کو ترقی دینے کے لیے ایل او سی کے ٹیٹوال سرحد پر آج 104 فٹ کا ترنگا لہرایا گیا۔چنار کور کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے آج کپواڑہ کے ٹیٹوال علاقے میں 104فٹ اونچا قومی پرچم کو لہرا کر لوگوں کے نام واقف کیا۔

پرچم کا افتتاح اے جی ایس، ٹتھوال کے طلبہ اور کرناہ کے لوگوں کے ذریعہ منعقدہ ثقافتی پروگرام کے بعد کیا گیا۔ تقریب کا اختتام پر چنار کور کے کمانڈر نے شہریوں کے ساتھ بات چیت کی۔اس تقریب میں اسکولی بچوں، سابق فوجیوں اور سول معززین نے شرکت کی۔

کور کمانڈر نے موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقیاتی قدم کی مدد سے مختلف علاقوں سے سیاحوں کو راغب کیا جائے گا اور ٹیٹوال میں بڑے پیمانے پر سرحدی سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اتنی بلندی پر لہرائے گئے ترنگے کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے جو نہ صرف سیاحوں کو اس علاقے کی طرف راغب کرے گا بلکہ حب الوطنی کے جذبے کو بھی اجاگر کرے گا۔

مزید پڑھیں:فوج نے اجوت وار میموریل پونچھ میں قومی پرچم نصب کر دیا

اس موقع پر چنار کور کمانڈر نے شان ٹیٹوال کرکٹ گراؤنڈ میں ترنگا کپ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ یہ ٹورنامنٹ 21 نومبر سے 13 دسمبر تک تین ہفتوں کے عرصے میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کرناہ سب ڈویژن کی کُل 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details