پٹنہ:رواں سال 2022 کا بہار اسمبلی اجلاس اپوزیشن کے ہنگامہ کی نذر ہوگیا، بہار کے چھپرہ ضلع میں ہوئی اموات سے اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر نتیش حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ لیکن ایوان نہ چلنے دینے کا سب سے بڑا نقصان عوام کا ہوا ہے، اس سرمائی اجلاس میں کئی اہم مسائل پر بحث ہونی تھی جسے ہنگامہ کے پیش نظر چھوڑ دیا گیا۔ Political Leader Reaction On Bihar Assembly Session
کانگریس لیڈر شکیل احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈران جان بوجھ کر بہار اسمبلی کی کارروائی میں رخنہ ڈال رہے ہیں تاکہ نتیش حکومت کی باہر بدنامی ہو۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اسمبلی کو کبھی بھی بہار کی ترقی ہوتے دیکھ نہیں جاتا، ہم لوگوں کو امید تھی کہ آخری دن جو اہم سوالات ہیں اس پر بحث ہوگی لیکن بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے ویل میں پہنچ کر کاروائی کو متاثر کرنے کی کوشش کی، بی جے پی کی اصل شناخت یہی ہے۔ Political Leader Reaction On Bihar Assembly Session