انہوں نے اقوام متحدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "اس دنیا کو بہتر جگہ بنانے میں اقوام متحدہ کا بہت بڑا کردار ہے"۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت عالمی اداروں اور ممالک کے قریب آنے کمی ہے، اقوام متحدہ کو اس کے لیے آگے آنا ہوگا۔ لیکن یہ تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں، اس کے لیے نئے ممالک کو موقع دینا ہوگا۔ آج کے دور میں ہر ملک کی آواز سننے کی ضرور ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ "یہ کنونشن خود اقوام متحدہ میں تبدیلی کو قبول کرتا ہے۔ ہم آج کے چیلنجز کا مقابلہ پرانے ڈھانچے کے ساتھ نہیں کرسکتے۔ اقوام متحدہ کو جامع اصلاحات کے بغیر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے"۔
بھارت میں اقوام متحدہ کے سفیر ٹی ایس تریمورتی نے نریندر مودی کی ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں سنایا۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اقوام متحدہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیغامات بھیجنے کی سہولت اختیار کی ہے۔