اردو

urdu

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Jun 28, 2020, 11:11 AM IST

جنوبی کوریا کے صحت حکام کے مطابق 'جنوبی کوریا میں کورونا سے 280 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 11364 لوگ شفایاب ہوئے ہیں'۔

Updates on corona virus in South Korea
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 62 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد 12715 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام (کے سی ڈی سی) نے بتایا کہ 'راجدھانی سیول میں 14 نئے معاملے سامنے آئے اور 17 معاملے گیونگی صوبے میں پائے گئے'۔

گزشتہ تین ہفتوں سے جنوبی کوریا میں کووڈ۔ 19 معاملوں کی تعداد میں یومیہ اضافہ 30 سے 60 کے درمیان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details