سوتیلے باپ کے ہاتھوں نوعمر لڑکی کی عصمت دری؛ ماں کے چیخنے پر چہرہ دبایا، دونوں ہوئے فرار
Published : Jun 26, 2024, 4:40 PM IST
![سوتیلے باپ کے ہاتھوں نوعمر لڑکی کی عصمت دری؛ ماں کے چیخنے پر چہرہ دبایا، دونوں ہوئے فرار Rape of teenage girl by stepfather, After mother's scream, she pressed her face, both of them ran away](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/26-06-2024/1200-675-21798661-thumbnail-16x9-ssss.jpg)
آگرہ:ضلع میں شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ کھنڈولی تھانہ علاقے میں 14 سالہ لڑکی کو اس کے سوتیلے باپ نے کمرے میں بند کرکے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ بچی نے احتجاج کیا تو ماں نے باپ کا ساتھ دیا۔ لڑکی نے چیخ ماری تو ماں نے منہ دبادیا۔ بچی کی چیخ وپکار سن کر پڑوسی خواتین مدد کے لیے دوڑیں تاہم دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اے سی پی اعتماد پور سوکنیا شرما نے بتایا کہ ملزم باپ اور اس کی ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں کی تلاش جاری ہے۔