علی گڑھ میں زبردست آگ: اسٹیل فیکٹری میں 2 مزدور جھلس کر ہلاک، 5 زخمی
Published : May 25, 2024, 11:31 AM IST
علی گڑھ: ضلع کے تالا نگری صنعتی علاقہ کے سیکٹر 2 میں جمعہ کو ایک اسٹیل فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں فیکٹری میں کام کرنے والے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ تلہ نگری منکمیشور اسٹیل فیکٹری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فیکٹری میں اچانک بوائلر پھٹ گیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ٹیم امدادی کاموں میں مصروف ہوگئی۔ دریں اثنا، پولیس آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔