نئے قوانین سے متعلق شعور بیداری کے لیے پولیس کی خصوصی مہم
Published : Jul 2, 2024, 1:04 PM IST
|Updated : Jul 2, 2024, 2:56 PM IST
نئی دہلی:ملک بھر میں یکم جولائی سے تین نئے قوانین نافذ ہو گئے ہیں۔ نئے قوانین کے فوائد کی وضاحت کے لیے پولیس نے آج ایک خصوصی مہم شروع کی۔ شہر کے مختلف تھانوں میں پولیس اور ماہرین قانون نے لوگوں کو نئے قانون کی افادیت اور فوائد کے بارے میں بتایا۔ انتطامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ "نئے قانون کے بارے میں معلومات دینے کے لیے ایک میٹنگ ہوئی تھی۔" اجلاس کا مقصد لوگوں کو بتانا تھا کہ نئے قانون سے شکایات درج کروانا اور انصاف حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔