ونٹر ونڈر لینڈ کشمیر: سونہ مرگ سیاحوں کی پسندیدہ جگہ - ونٹر ونڈر لینڈ
Published : Feb 15, 2024, 9:29 PM IST
کشمیر میں حالیہ برفباری کے بعد، سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں مشہور سیاحتی مقام سونمرگ ان دنوں سیاحوں کی سرگرمیوں سے گونج رہا تھا۔ سیاح سونہ مرگ کے خوبصورت نظاروں کی طرف راغب ہوئے ہیں۔برف کی سفید چادر نے سونہ مرگ کے نظاروں میں چار چاند لگا دئے۔سیاح اسنو بال لڑائیوں سے لیکر سلیج سواریوں میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی اس شعبہ سے منسلک افراد کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ان کے مطابق حالیہ برفباری نے نہ صرف یہاں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا بلکہ مقامی معیشت کو بھی تقویت ملی ہے۔