اردو

urdu

ETV Bharat / videos

رمضان کا پیغام - Ramadan message

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 7:55 PM IST

Updated : Mar 18, 2024, 9:17 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے پروگرام "رونقِ رمضان" میں مشہور عالمِ دین حافظ و قاری مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی صاحب نے "رمضان کا پیغام " کے حوالہ سے عنوان پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ روزے کا اصل پیغام کیا ہے۔ مفتی عمر عابدین صاحب نے فرمایا کہ اپنے سماجی رویہ میں ہم کو تبدیلی لانا چاہئے۔ برائی کا جواب اچھائی سے اور غصہ کا جواب محبت سے دینا چاہئے، عداوت کو ختم کرنے کے لیے اخوت سے کام کرنا چاہئے۔ لوگوں کی برائی کا جواب برائی سے نہ دیکر غصہ کو جزب کرنے کی عادت ڈالنا چاہئے۔ جو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی اُمید رکھتے ہوئے رمضان میں قیام کرے گا (یعنی تراویح اور نوافل وغیرہ پڑھے گا) اس کے پچھلے اور اگلے سب (صغیرہ) گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔ ایمان اور احتساب کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے تمام وعدوں پر یقینِ کامل ہو اور ہر عمل پر ثواب کی نیت اور اخلاص اور رضائے الٰہی کا حصول پیشِ نظر ہو۔

Last Updated : Mar 18, 2024, 9:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details