اردو

urdu

ETV Bharat / videos

یوپی میں بارش کا قہر: پیلی بھیت میں پانی کے تیز بہاؤ سے ریلوے ٹریک ہی بہہ گیا - Rain in UP - RAIN IN UP

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 3:52 PM IST

لکھنئو: اترپردیش میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ زیادہ بارش کی وجہ سے کشی نگر اور بجنور سمیت کئی اضلاع کے گاؤں سیلاب کی زد میں بھی آگئے۔ انتظامیہ کی جانب سے گاؤں والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ وہیں پیلی بھیت میں سیلاب کی وجہ سے ریلوے ٹریک ہی بہہ گیا۔  محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چار روز تک جاری رہے گا۔ 7 جولائی کو اترپردیش میں 8.2 کی متوقع بارش کے مقابلے میں 38.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو کہ معمول سے 369 فیصد زیادہ ہے۔ 

ABOUT THE AUTHOR

...view details