وزیر اعظم نریندر مودی کا سرینگر میں انتخابی ریلی سے خطاب لائیو - PM MODI RALLY Live - PM MODI RALLY LIVE
Published : Sep 19, 2024, 12:18 PM IST
|Updated : Sep 19, 2024, 12:32 PM IST
سرینگر: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کی رائے دہی کے بعد اب اگلے مرحلوں کے لیے انتخابی تشہیر زور وشور سے جاری ہے۔ اسی درمیان آج وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی تشہیر کے لیے جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم سرینگر میں ایک میگا ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ سرینگر میں ریلی سے خطاب کرنے کے بعد وہ کٹرہ میں بھی انتخابی تشہیر میں حصہ لیں گے اور عوامی ریلی میں تقریر کریں گے۔ پہلے مرحلے کی رائے دہی میں زبردست ووٹر ٹرن آؤٹ سے جموں وکشمیر کے عوام میں انتخابات کے ضمن میں جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے۔ اس انتخابی شور و غل کے درمیان وزیر اعظم کی سرینگر ریلی بی جے پی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی دوسرے اور تیسرے مرحلے میں پارٹی کے 11 امیدواروں کے لیے یہاں پرچار کریں گے اور سری نگر میں اپنی میگا ریلی میں عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
Last Updated : Sep 19, 2024, 12:32 PM IST