اردو

urdu

ETV Bharat / videos

پدم شری ایوارڈ یافتہ کشمیری کاریگر غلام نبی ڈار - کاریگر غلام نبی ڈار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 6:27 PM IST

Updated : Jan 29, 2024, 6:36 PM IST

سرینگر کے صفا کدل علاقے سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ کاریگر غلام نبی ڈار کو امسال آرٹ یعنی ووڈ کارونگ میں بہترین خدمات کے اعتراف میں ملک کے سب سے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ  پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ماہر  کاریگر اخروٹ کی لکڑی پر دلکش نقش و نگاری کرکے ایسے فن پارے وجود میں لاتا ہے، جنہیں دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔اس سے قبل غلام نبی ڈار کو اپنے فن میں نمایاں کارکردگی پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔انہیں سال 1984 میں ریاستی، جبکہ سال 1995_ 96 قومی سطح کے ایوارڈ سے بھی نوازہ جاچکا ہے۔غلام نبی ڈار اس فن کو نئی نسل کو منتقل کرنے کے آرزو مند ہیں، تاکہ یہ فن زندہ بھی رہ سکے اور بے روزگاروں کے لئے روزگار کا وسیلہ بھی بن سکے۔

Last Updated : Jan 29, 2024, 6:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details