اردو

urdu

ETV Bharat / videos

انتقال سے ایک روز قبل مختارانصاری کے بیٹے عمرانصاری سے آخری گفتگو - Mukhtar Ansari Last Conversation

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 12:10 PM IST

حیدرآباد: سابق روکن اسمبلی مختار انصاری کا 28 مارچ بروز جمعرات کو باندہ جیل میں انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ 19 سال سے ملک کی مختلف جیلوں میں بند تھے۔ مختار انصاری کی موت کے بعد عدالت میں جمع کرایا گیا ایک آڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل آڈیو مختار انصاری اپنے فرزند عمر سے بات چیت کر رہے ہیں۔  جس میں وہ جیل انتظامیہ پر ’سلو پوائزن‘ دینے اور ان کے قتل کی سازش رچنے کا بھی الزام عائد کیا۔ آڈیو میں مختار انصاری بہت دھیمی آواز میں بات کررہے ہیں جس سے ایسے لگ رہا ہے کہ وہ انتہائی کمزور ہیں۔ دراصل مختار انصاری کے انتقال سے دو روز قبل بھی علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا جہاں انھیں آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا لیکن کچھ گھنٹوں کے بعد ہی انھیں دوبارہ ہاسپٹل سے جیل منتقل کردیا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے فرزند عمر سے فون پر بات چیت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details