رام مندر کا افتتاح، پی ایم مودی سمیت اہم شخصیات کا خطاب - پی ایم مودی کا خطاب راست
Published : Jan 22, 2024, 1:55 PM IST
|Updated : Jan 22, 2024, 4:10 PM IST
وزیر اعظم مودی نے ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقعے پر ایودھیا کے ساتھ ساتھ ملک اور بیرون ملک سے اہم شخصیات نے افتتاحی تقریب میں موجود ہیں۔ رام مندر کا افتتاح کرنے کے بعد پی ایم مودی عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔ آئیے آپ کو راست طور پر ایودھیا سے ان کا خطاب دکھاتے ہیں۔ رام مندر کے افتتاحی پروگرام میں میں شرکت کے لیے آج 8000 سے زیادہ مہمان ایودھیا پہنچے ہیں۔ وی آئی پی میں فلم اور کھیلوں کی اہم شخصیات کے ساتھ سیاست، فن اور صنعت کی دنیا کی کئی شخصیات شامل ہیں۔ اداکارہ ہیما مالنی، کنگنا رناوت، انوپم کھیر، وویک اوبرائے، سونو نگم سمیت کئی مشہور شخصیات ایودھیا میں موجود ہیں۔