نئی دہلی: میٹا نت نئے تجربوں سے اپنے صارفین کی دلچسپی بنائے رکھتا ہے۔ اے آئی کے بعد میٹا نے سوشل میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر صارفین کے کیمرے کے تجربے کو پہلے سے زیادہ پرلطف بنائے گا۔ واٹس ایپ کے نئے فیچرز صارفین کو کیمرے کے لیے بہتر زوم کنٹرول فراہم کر رہے ہیں۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو (WABetaInfo) نے واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ اس کے ساتھ WABetaInfo نے نئے فیچر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔ اس اسکرین شاٹ میں واٹس ایپ میں زوم کے لیے دیا گیا نیا بٹن دیکھا جا سکتا ہے۔
نئے فیچر سے صارفین کیمرہ زوم کو کنٹرول کر سکیں گے:
اس بٹن میں صارفین کو کیمرے کے زوم کو کنٹرول کرنے کا آپشن ملتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو ایپ میں ظاہر کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم ایک بار پنچ ٹو زوم جسچر کا استعمال کرنا ہوگا، فی الحال صارفین کو زوم لیول کے لیے کیمرہ بٹن کو اوپر یا نیچے سوائپ کرنا ہوگا۔
تاہم اس کے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ کئی بار یہ درست نتائج نہیں دے پاتا تھا۔ نئے فیچرز واٹس ایپ میں صارفین کی زوم سے متعلق شکایات کو دور کرنے جا رہے ہیں۔ اس کی مدد سے صارفین ریکارڈنگ کو روکے بغیر زوم کر سکیں گے۔