گورکھپور: آج آسمان پر ایک حیرت انگیز نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ رات میں ٹوٹے ہوئے تاروں کو زمین پر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہابی پتھروں کی بارش ہر سال ہوتی ہے۔ آج رات میں بھی ہوگی جس کو ااپ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ شوٹنگ اسٹارز کا یہ منظر بہت خاص ہے جس کو آج آدھی رات سے کل صبح سویرے تک دیکھا جا سکے گا۔ یہ حیرت انگیز فلکیاتی واقعہ ہم کب دیکھ سکتے ہیں؟، ایسا واقعہ کیوں پیش آتا ہے؟ ہم اسے کیسے دیکھ سکتے ہیں، آئیے اس کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔
ستارے کیوں گرتے ہیں:
گورکھپور کے ویر بہادر سنگھ پلینیٹیریم کے ماہر فلکیات امرپال سنگھ نے بتایا کہ قدیم زمانے میں جب لوگوں کی سائنس میں زیادہ واقفیت نہیں تھی تو وہ لوگ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ آسمان میں ہر کسی کا اپنا ایک ستارہ ہوتا ہے۔ جب انہوں نے ایک شوٹنگ اسٹار کو دیکھا تو انہیں لگا کہ کوئی یقینی طور پر اس دنیا سے اس دنیا کے ابدی سفر پر نکلا ہے۔ رفتہ رفتہ توہم پرستی کسی حد تک دور ہوتی گئی۔ اب ہم جانتے ہیں کہ وہ گرتے ہوئے ستارے حقیقی ستارے نہیں ہیں، بلکہ یہ وہ چمک دار (یعنی ثاقب) اجرام فلکی ہیں جو فضا سے آتےہیں اور زمین پر گرتے ہیں ان کو شہابیہ بھی کہا جاتا ہے اور عام اردو میں ان کو گرتے ستارے بھی کہتے ہیں یا پھر ستاروں کا گرنا بھی کہا جاتا ہے۔ جب یہ آسمان سے زمین کی طرف آتے ہیں تو بہت ہی چمکدار اور خوبصورت دکھائی دیتے ہیں ہے۔
زمین سورج کے گرد گھومتی ہے:
ماہر فلکیات امرپال نے بتایا کہ زمین اپنے محور پر 23.5 ڈگری تک جھکی ہوئی ہے۔ زمین اپنے محور پر مسلسل گھومتی ہے اور سورج کے گرد بھی گھومتی ہے۔ اپنے محور پر زمین کی گردش کی وجہ سے ہم کو دن اور رات کا تجربہ ہوتا ہے۔ زمین کو سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں جو وقت لگتا ہے اسے ایک سال کہتے ہیں۔ زمین، سورج کے گرد جب فردش کرتی ہے تو اس سے خارج ہونے والے ذرات اپنے مدار میں گھومتے رہتے ہیں۔
meteoroids کی رفتار اتنی ہوتی ہے: