بیجنگ: چین نے جنوب مغربی جیجانگ خود مختار علاقے میں پائے جانے والے مویشیوں کی خطرے سے دوچار نسلوں’ ژانگ مو‘ اور’ ایپی جیاژا‘ کی کامیابی کے ساتھ کلوننگ کی ہے۔ سائنسدانوں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر نسل کے چار نر بچھڑے حال ہی میں یونیانگ کاونٹی، چونگ کنگ میونسپلٹی میں پیدا ہوئے، جو جیجانگ سے مویشیوں کی دنیا کی پہلی کامیاب کلوننگ ہے۔
تقریباً تین دہائیوں قبل کلوننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے محققین نے سومیٹک سیل کلوننگ یا سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر نامی تکنیک سے پہلی کلون شدہ بھیڑ 'ڈالی' دنیا میں لاکر اتنی بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ 1996 کی بات ہے۔ اس کے بعد سے، سائنسدانوں نے 20 دیگر ممالیہ جانوروں پر اس تکنیک کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے۔