لکھنو:انتخابی تجزیہ کار یوگیندر یادو نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اتر پردیش میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔ بی جے پی لوگوں کی ناراضگی کو سمجھنے میں غلطی اور دیر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرٹھ سے بنارس تک بی جے پی کے ہاتھوں تمام ذاتوں کے ووٹ نکل چکا ہے۔ بی جے پی کے لئے 60 سیٹیں تو دور کی بات ہے 50 سیٹوں تک پہنچنا ناممکن ہے۔
یوگیندر یادو نے کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے تئیں غصہ نہیں ہے بلکہ بے حسی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اس بار راشن کے نام پر ووٹ نہیں ہوگا۔ انہوں نے اتر پردیش کے کئی مسائل کا ذکر کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی اور مقامی لیڈروں کے خلاف عوام میں زبردست غصہ ہے۔ ساتھ ہی صاف کہہ دیا کہ کانگریس اور ایس پی کے ووٹ برقرار ہیں۔