اردو

urdu

ETV Bharat / state

اویسی کے اتحادی مورچہ کی خاتون امیدوارا راجناتھ سنگھ کو شکست دینے کےلئے پرعزم - Owaisi alliance front - OWAISI ALLIANCE FRONT

Woman candidate is determined to defeat Rajnath Singh لکھنو پارلیمانی حلقہ نشست سے پچھڑا دلت مسلمان (پی ڈی ایم) اتحاد سے یوگنی نیلم نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے جبکہ بی جے پی سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اور انڈیا اتحاد سے روی داس ملھوترا نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے جبکہ بی ایس پی سے سرور ملک میدان میں ہیں۔

اویسی کے اتحادی مورچہ کی خاتون امیدوارا راجناتھ سنگھ کو شکست دینے کےلئے پرعزم
اویسی کے اتحادی مورچہ کی خاتون امیدوارا راجناتھ سنگھ کو شکست دینے کےلئے پرعزم (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 8:29 PM IST

اویسی کے اتحادی مورچہ کی خاتون امیدوارا راجناتھ سنگھ کو شکست دینے کےلئے پرعزم (ETV Bharat)

لکھنو: لکھنو پارلیمانی نشست پر مقابلہ دلچسپ ہے ایک طرف بی جے پی سے وزیر دفاع راجناتھ اور دوسری طرف انڈیا اتحاد سے امیدوار رویداس ملہوتررا کا دعوی ہے کہ وزیر دفاع کو تاریخی شکست دیں گے۔ وہیں پی ڈی ایم مورچہ سے یوگنی نیلم میدان میں ہیں ان کا دعوی ہے کہ مد مقابل چاہے وزیر دفاع ہوں یا دیگر امیدوار ہوں ہم اپنے نظریات اور اپنی ترقیاتی ایجنڈے پر انتخابی میدان میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لکھنو کے نوجوان بے روزگار ہیں لکھنو میں نالے، شیور لائن کی صفائی و دیگر بنیادی ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام پریشان ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم کامیاب ہوتے ہیں تو ہر محلے میں طبی سینٹر ،شیور لائن کی صفائی ، نالے اور بہترین سڑکیں تعمیر کرائیں گے انہوں نے کہا کہ کیا لکھنو میں فیکٹریاں نہیں کھل سکتی تھی جس سے یہاں کے بے روزگاروں کو ملازمت ملتی لیکن وزیر دفاع نے ایسا نہیں کیا اور یہاں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسد الدین اویسی اور پلوی پٹیل ہمارے اشتہاری مہم میں شامل ہوں یا نہ ہو لیکن انہوں نے اپنی پوری ٹیم ہمارے ساتھ بھیجی ہے اور سبھی لوگ زور و شور سے کام کر رہے ہیں۔

یوگنی نیلم نے کہا کہ میں نے بی ایڈ کی تعلیم کانپور سے حاصل کی ہے اور اسی دوران اریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں میری ملازمت لگ گئی تھی اور ہم نے اریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں کئی برس ملازمت بھی کی ہے اب ہم نے وی ار ایس لے لیا ہے اور ملازمت ترک کر دی ہے انہوں نے بتایا کہ ایک نمبر سے یو پی ایس سی میں کامیابی سے ہم پیچھے رہ گئے ہم نے دہلی میں بھی تیاری کی اور لکھنو میں بھی تیاری کی تھی لیکن ایک نمبر کی وجہ سے ہم کوالیفائی نہیں کر سکے۔ ہم نے سماجیات سے بی ایڈ کیا تھا اور ابتدائی دنوں سے ہی سماجی خدمات کا جذبہ تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں نجی طور پہ لوگوں کی مدد کرتی رہتی ہوں اور اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اقتدار میں شامل ہو کر کے عوام کی مدد کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details