کاس گنج: اترپردیش کے قدآور رہنما مختار انصاری کی موت کے بعد پہلی بار مختار انصاری کی بہو نکہت اور چھوٹے بیٹے عمر انصاری نے جیل میں بند عباس انصاری سے ملاقات کی۔ دونوں منگل کو کاس گنج جیل پہنچے۔ عباس سے تقریباً 50 منٹ تک بات چیت کی۔ اس کے بعد وہ واپس چلے آئے۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر انصاری نے اپنے بھائی کی ضمانت کی کوشش کرنے کی بات کی۔
غور طلب ہو کہ مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کاس گنج جیل میں بند عباس انصاری کی بیوی نکہت بانو کے ساتھ منگل کو پچلانہ کی ڈسٹرکٹ جیل پہنچے۔ یہاں انہوں نے پہلے اصول کے مطابق پرچی کاٹی، اس کے بعد ملاقات کا وقت لیا۔ جیل انتظامیہ کے طے کردہ وقت پر دونوں نے عباس انصاری سے تقریباً 50 منٹ تک ملاقات کی۔
عباس انصاری سے ملاقات کے بعد جیل سے باہر آتے ہوئے عمر انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بھائی سے ملا ہوں۔ ان کی حالت بالکل وہی ہے جو باپ کی وفات کے بعد بیٹے کی ہوتی ہے۔ حالانکہ بھائی بالکل صحت مند ہیں۔ وہ جیل کے اندر اس مقدس مہینے میں پابندی کے ساتھ روزہ رکھ رہے اور نماز بھی پڑھ رہے ہیں ہیں۔