اردو

urdu

ETV Bharat / state

ابھیشیک بنرجی کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے اہم ملاقات - ابھیشیک کی ممتا سے ملاقات

Abhishek Meet CM Mamata Banerjee ابھیشیک بنرجی دہلی سے کلکتہ واپس آنے کے بعد منگل کو ممتا بنرجی سے ان کی رہائش گاہ پر ڈھائی گھنٹے تک ترنمول لیڈر کے ساتھ ملاقات کی۔دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی اس بارے میں سرکاری طور پر کسی نے کچھ نہیں کہا۔

ابھیشیک بنرجی کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے اہم ملاقات
ابھیشیک بنرجی کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے اہم ملاقات

By UNI (United News of India)

Published : Feb 6, 2024, 8:46 PM IST

کولکاتا:ترنمول کانگریس کے ایک ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا انتخابات کو لے کر دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت ہوئی ۔ریاست میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹیں خالی ہو رہی ہیں۔ ممبران اسمبلی کی تعداد کے لحاظ سے ترنمول کانگریس کو چار ملیں گے۔ ایک بی جے پی کے نامزد امیدوار کی جیت ہوگی۔ دونوں افراد نے بدھ کو اس فہرست پر مشاورت کی۔ ترنمول کانگریس کے ایک اعلیٰ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چاروں حلقوں کے لیے نئے امیدواروں پر غور کیا جا رہا ہے۔ نام کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔

چوں کہ حالیہ دنوں میں دونوں لیڈروں کے درمیان سرد مہیر دیکھنے کو ملی تھی ۔اس اعتبار سے یہ ملاقات کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔ابھیشیک بنرجی نے اعلان کیا تھا کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے حلقہ ڈائمنڈ ہاربر سے باہر نہیں جائیں گے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان سرد مہری ختم ہونے لگی ہے۔ دوسری طرف پارٹی کے ایک اور طبقے نے کہا کہ پارٹی کی سپریم لیڈر ممتا بنرجی نے پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک کی رائے لی ہے۔ ان سے بات چیت کیے بغیر راجیہ سبھا کے امیدوار کو حتمی شکل نہیں دینا چاہتی تھیں۔ اس کے ذریعے انہوں نے ابھیشیک کو یہ پیغام بھی دیا کہ وہ پارٹی تنظیم اور فیصلہ سازی میں ممتا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد امید کی جارہی ہیں کہ وہ ایک بار پھر سرگرم ہوں گےاپنے آپ کو صرف ڈائمنڈ ہاربر تک محدود نہیں رکھیں گے۔

راجیہ سبھا کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا آغاز جمعہ سے ہو رہا ہے۔ 15 فروری تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔نتیجتاً اس بات کا قوی امکان ہے کہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان اسی روز کر دیا جائے گا۔ راجیہ سبھا کے امیدواروں کو مختلف دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کی تیاری کا معاملہ بھی ہے۔ ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ امیدواروں کو پیشگی دستاویزات تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔ متعدد ناموں کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم امید کی جارہی ہے کہ اس مرتبہ اقلیتی طبقے اور شیڈول کاسٹ سے ایک ایک فرد کو راجیہ سبھا بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈیڑھ ہفتہ قبل ممتا بنرجی نے بیربھوم کے لیڈروں کے ساتھ کالی گھاٹ گھر میں ملاقات کی تھی۔ ابھیشیک اس میٹنگ میں نہیں تھے۔ وہ اپنے کامک سٹریٹ آفس میں تھا۔ اس دن ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈروں کو بتایا کہ ابھیشیک کو بہت سی چیزوں کاڈرافٹ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سو روزہ روزگار اسکیم میں بدعنوانی کے خلاف ای ڈی نے کارروائی شروع کردی

بنگال سے منتخب ہونے والے پانچ راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ شانتانو سین، ندیم الحق، ابیررنجن بسواس، سبھاشیس چکرورتی اور ابھیشیک منو سنگھوی کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ کانگریس کے ساتھ ترنمول کے موجودہ تعلقات سے منو سنگھوی کے دوبارہ نامزد ہونے کا امکان نہیں ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ منو سنگھوی ریاستی حکومت کے وکیل ہیں اور سپریم کورٹ میں ابھیشیک بنرجی کی وکالت کررہے ہیں۔ریڈ روڈ پر ترنمول کانگریس کے دھرنا منچ سے ابھیشیک کی غیر حاضری کو لے کر حکمراں جماعت کے درمیان قیاس آرائی کی جارہی تھی۔ ابھیشیک کی غیر موجودگی نے نہ صرف حکمراں پارٹی بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی تجسس پیدا کر دیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details