اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس شبھندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی شروع کرے گی

Controversy After Khalistani Comment مغربی بنگال پولیس نے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کے پولیس افسر کے خلاف مبینہ خالصتانی تبصرے کے الزام میں قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس شبھندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی شروع کرے گی
پولیس شبھندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی شروع کرے گی

By ANI

Published : Feb 21, 2024, 12:21 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال پولیس نے گزشتہ روز منگل کو دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی رہنما اگنی مترا پال نے سکھ پولیس آفیسر پر خالصتانی تبصرے کو لے کر لوگوں کو اکسانے کا کام کیا ہے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ X (سابقہ ٹوئٹر) پر اس معاملے کو لے کر مسلسل ویڈیو پوسٹ کیا اور سختی برہمیی کا اظہار کیا۔

مغربی بنگال پولیس نے ایک آئی پی ایس آفیسر کے خلاف خالصتانی تبصرے کو لے کر بی جے پی کے رہنما شبھند ادھیکاری کی کڑی مذمت کی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک آن ڈیوٹی پولیس آفیسر کے خلاف غیر ضروری تبصرہ ناقابل برداشت ہے۔شبھند ادھیکاری پر نسلی تبصرہ،مذہبی جذبات کو ٹہنس پہنچانے کی کوشش کرنے کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی لیڈر کی جانب سے سکھ پولیس افسر کو خالصتانی کہنے پر ممتا بنرجی نے تنقید کی

دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایکس ہینڈل پر اس ویڈیو کو لوڈ کرتے ہوئے بی جے پی کی سخت تنقید کی ۔اس ویڈیو میں بی جے پی لیڈر اگنی مترا پال آئی پی ایس افسر یشپریت سنگھ، ایس ایس (آئی بی)کو خالصتانی کہہ کر مخاطب کرتی ہیں ۔اس کے جواب میں آفیسر اگنی مترا پال سے کہتے ہیں کہ میں خالصتانی ہوں کیونکہ میں پگڑی پہن رکھا ہوں۔ کیا تم میرے مذہب پر سوال کر رہے ہو؟ میں اس کے خلاف کارروائی کروں گا۔ اس کے جواب میں اگنی مترا پال اس کی تردید کرنے یا پھر معذرت کرنے کے بجائے وہ آفیسر سے کہتی ہیں کہ آپ ایک پولیس افسر ہیں، اپنا فرض ادا کریں۔کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی مغربی بنگال میں ایک آن ڈیوٹی سکھ آفیسر کو خالصتانی کہہ کر پکارنے پر بی جے پی کی جم کر تنقید کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details