اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی 29 سیٹوں پر آگے، کانگریس ایک سیٹ پر آگے - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024

مغربی بنگال میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان لوک سبھا کی 42 سیٹوں پرووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جب کہ کانگریس کو محض ایک سیٹ پر سبقت حاصل ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 11:36 AM IST

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی 29 سیٹوں پر آگے،کانگریس ایک سیٹ پر آگے
مغربی بنگال میں ٹی ایم سی 29 سیٹوں پر آگے،کانگریس ایک سیٹ پر آگے (etv bharat)

کولکاتا:لوک سبھا کی 543 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال میں بی جے پی اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔مغربی بنگال کی کل 42 سیٹوں پر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ابتدائی رحجانات کے بعد مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس 42 سیٹوں میں سے 31 سیٹوں پر برتری حاصل کرلی جبکہ بی جے پی 11 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔کانگریس کو دو سیٹوں پر اپنی برتری بنائے رکھی ہے۔مرشدآباد لوک سبھا سیٹ پر سی پی ایم کے محمد سلیم اور ترنموک کانگریس کے ابو طاہر خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ چاری ہے۔

بہرامپور لوک سبھا سیٹ سے مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان پر برتری حاصل ہے۔

ڈائمنڈ ہاربر پاتلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی تقریبا 32 ہزاروں ووٹوں سے آگے ہیں۔کولکاتا جنوب سے سائرہ شاہ حلیم پر ترنمول کانگریس کی امیدوار مالا رائے کو برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابتدائی رجحانات میں بی جے پی آگے، مودی وارنسی سے پیچے، راہول گاندھی دونوں سیٹوں سے آگے - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024

بشیر ہاٹ لوک سبھا سیٹ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار حاجی نورالاسلام 26 ووٹوں سے آگے ہیں۔اس کے علاوہ مغربی بنگال میں سب سے زیادہ موضوع بحث بیرکپور پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ پر ترنمول کانگریس کے پارتھا بھومک کو برتری حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details