اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی پور دوار میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 9 مزدور زخمی - Lightning in Alipurduar

tea workers injured in Lightning مغربی بنگال کے علی پور دوار میں واقع ایک چائے باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے نو خواتین مزدور زخمی ہوگئیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

علی پور دوار میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 9 مزدور زخمی
علی پور دوار میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 9 مزدور زخمی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 10:01 PM IST

علی پور دوار:مغربی بنگال کے ضلع علی پور دوار کے کلچینی بلاک کے چواپارہ چائے کے باغ میں ہفتہ کو آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں نو خواتین مزدور زخمی ہو گئیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک حاملہ ہے۔ دو زخمیوں کو بعد میں علی پور دوار ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو مالدہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ آج اس واقعہ کے بعد علی پور دوار ضلع کے کلچینی بلاک کے چواپارہ چائے کے باغ میں بجلی گرنے سے 9 مزدور زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق محنت کش خاتون مزدور بارش میں چواپارہ چائے کے باغ میں کام کر رہے تھے۔ اسی وقت اچانک بجلی گری۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک حاملہ ہے۔وہ اور اس کا بچہ ٹھیک ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے کوئی خطرہ مول لیے بغیر انہیں خصوصی نگرانی میں رکھا ہے۔

زخمیوں میں سے دو کو علی پور دوار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے کیونکہ ان کی حالت نازک ہے۔ چائے کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ترنمول قیادت زخمیوں کو عیادت کے لیے اسپتال پہنچی۔ وہ کچھ زخمیوں سے بات بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: مالدہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک

ترنمول قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت زخمی چائے مزدوروں کے علاج کے تمام انتظامات کرے ۔ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر کسی کو وہ سہولیات ملیں جو حکومت میں دستیاب ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details