اردو

urdu

21 لاکھ منریگا مزدوروں کے بقایات جات مغربی بنگال حکومت ادا کرے گی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 10:59 AM IST

Mamata Banerjee On Manrega مرکزی حکومت کے ذریعہ مرکزی اسکیموں کی فنڈنگ روکے جانے اور ریاستی حکومت کی واجبات کی ادائیگی کے مطالبے پر دھرنا دے رہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دھرنے کے دوسرے دن بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن اسکیم کے تحت غیر ادا شدہ اجرت ریاستی حکومت ادا کرے گی۔

منریگا: 21لاکھ ورکروں کے بقایات جات کو مغربی بنگال حکومت ادا کرے گی
منریگا: 21لاکھ ورکروں کے بقایات جات کو مغربی بنگال حکومت ادا کرے گی

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 21 لاکھ افراد ایسے ہیں جن کی 100 دن کام اسکیم کے تحت اجرت باقی ہے۔ اس کی ادائیگی ریاستی حکومت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 21 لاکھ افراد کے بینک اکاؤنٹ میں 21 فروری تک رقم پہنچ جائے گی۔ 100 دن کے پروجیکٹ کے بارے میں ترنمول کانگریس کے دو بنیادی دعوے ہیں۔ ایک، کام کرنے کے بعد بھی اجرت روک لی جاتی ہے۔ دوسرے یہ کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ تین برسوں سے منریگا کے تحت کوئی رقم نہیں بھیجی ہے۔ اس لئےمنریگا کا کام ٹھپ ہوگیا ہے اور اس کا سیدھا اثر دیہی علاقے کی معیشت پر پڑ رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی تحریک جاری رہے گی جب تک بقایاجات نہیں مل جاتے۔ اس وقت تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔ 100 دن کی اسکیم، ہاؤسنگ اسکیم اور سڑک اسکیم کے تحت معاوضہ ملنا ہے۔

ممتا بنرجی نے آج 100 دن کام کی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ مزدوروں سے خطاب کیا۔ ممتا بنرجی نے ان سے سوال کیا کہ تم مجھ سے کیا چاہتے ہو؟ اس کےجواب میں مجمع سے آواز آئی آپ جدو جہد جاری رکھیں گی۔ اس کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ لڑائی ہوگی اور لڑائی جاری رہے گی۔ کھیلا ہوگا۔ لیکن میں آپ کے پیسے دوں گی۔ ہم 21 فروری کو 21 لاکھ لوگوں کی بقایا اجرت ان کے بینک کھاتوں میں بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ممتا بنرجی ایک بار پھر مہوا موئترا کی حمایت میں سامنے آئیں

دریں اثنا ممتا بنرجی سے ابھیشیک بنرجی نے بار بار کہا کہ مرکزی حکومت نے 21 لاکھ لوگوں کی اجرت ادا نہیں کی ہے، جس کی رقم 7500 کروڑ روپے ہے۔ اس رقم کو ریاست پورا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اس رقم کی ادائیگی سے سرکاری خزانے پر دباؤ پڑے گا۔ لیکن اس کے باوجود یہ کام ہم کریں گے۔ کیونکہ مرکز پیسے نہیں دے رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت اگلے چند دنوں میں بجٹ پیش کرے گی اس میں ہم اس رقم کو مختص کریں گے۔ اس کے بعد 21 فروری کو یہ رقم 21 لاکھ لوگوں کے بینک کھاتوں میں جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details