کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ایک جائزہ میٹنگ کی قیادت کی۔
وزیراعلیٰ نے شمالی بنگال میں شدید بارش کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کولکاتا میں سی ای ایس سی کے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو لے کر غصہ بھی ظاہر کیا۔
بارش کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ کولکاتا میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہمارے پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ لیکن ریاستی بجلی بورڈ نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ریاست کے عام لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔