اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیرقانونی قبضے کے خلاف کارروائی کو ایک ماہ کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا - HAWKERS EVICTION in kOlkata - HAWKERS EVICTION IN KOLKATA

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا اور اس کے اطراف میں غیرقانونی قبضے کے خلاف کارروائی کو ایک ماہ کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو غیرقانوینی تجاوزات سے خالی کرانے کے لیے سروے کا حکم دیا۔ اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

غیرقانونی قبضے کے خلاف کارروائی کو ایک ماہ کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا
غیرقانونی قبضے کے خلاف کارروائی کو ایک ماہ کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 4:50 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت کے بعد کولکاتا اور اس سے متصل علاقوں میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔انتظامیہ کی کارروائی کو لے کر ہاکروں میں بڑی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی میں بلڈوزر کے استعمال پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی جم کر تنقید کی ۔ان کا کہنا ہے کہ دوسرہ ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی بلڈوزر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

غیرقانونی قبضے کے خلاف کارروائی کو ایک ماہ کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا (etv bharat)

کولکاتا میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی قیادت کرتے ہوئے کہاکہ وہ بلڈوزر پالیسی پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔ایک ماہ تک بے دخلی کی کارروائی پر روک لگائی جاتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس دوران سروے کر کے سب کچھ ٹھیک کر لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:نیٹ تنازعہ: NEET کو ختم کریں، میڈیکل داخلہ امتحان ریاستوں کے حوالے کریں، ممتا بنرجی کا پی ایم مودی کو خط

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ہاکرز اور پارکنگ کے لیے علیحدہ علیحدہ زون بنانے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی سروے کر کے حکومت کو اپنی تفصیلی رپورٹ دے گی۔اس کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر حکومت ان کے لیے متبادل جگہ کا انتظام کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details