اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سڑک حادثہ میں زخمی - بنگال کی حکمراں جماعت ٹی ایم سی

Mamata Banerjee Injured ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی بدھ کو ایک سڑک حادثے میں معمولی زخمی ہو گئیں۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سڑک حادثہ میں زخمی
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سڑک حادثہ میں زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 7:05 PM IST

Updated : Jan 24, 2024, 10:11 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی آج بردوان سے کولکاتا واپس آ رہی تھیں۔ اس دوران دھند کی وجہ سے اچانک ایک کار ان کے قافلے کے سامنے آگئی جس کے باعث ان کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی۔ اس دوران محترمہ بنرجی کے سر پر معمولی چوٹ آگئی۔

سرکاری ذرائع نے کہاکہ وزیراعلی ممتا بنرجی کو بدھ کے روز پوربا بردھمان ضلع میں ایک میٹنگ سے واپسی کے دوران سر میں معمولی چوٹ لگی۔ ہائی وے پر خراب بصارت کی وجہ سے ان کے قافلے کی کار اچانک رکنے سے انہیں چوٹ لگ گئی۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایک انتظامی میٹنگ کے لیے ضلع ہیڈکوارٹر بردھمان گئی تھیں۔ان کا ہیلی کاپٹر سے لوٹنے کا پروگرام تھا، جو بوندا باندی اور کہرے کے باعث بصارت کم ہونے کی وجہ سے ٹیک آف نہیں کرسکا۔

دریں اثنا، کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہاکہ ہم نے ابھی سنا ہے کہ ممتا بنرجی ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ جمعرات (25 جنوری) کی صبح مغربی بنگال میں داخل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات: کانگریس سے کوئی بات چیت نہیں، ترنمول بنگال میں تنہا لڑے گی: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی کو گزشتہ سال جون میں بھی ایک حادثے میں معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ وہ پنچایت انتخابات کے پیش نظر جلپائی گوڑی میں ایک انتخابی ریلی کے بعد باگڈوگرا ہوائی اڈے کی طرف جارہی تھیں۔ اس دوران ان کا ہیلی کاپٹر بیکنٹھ پور کے جنگلات کے قریب خراب موسم والے علاقے میں پہنچ گیا۔ اس کے بعد ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور اس دوران محترمہ بنرجی کے بائیں گھٹنے کے لگامنٹ میں چوٹ آئی تھی۔یواین آئی

Last Updated : Jan 24, 2024, 10:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details