مالدہ: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان دنوں شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔ ممتابنرجی نے مالدہ اور مرشدآباد میں کئی روڈ شو کئے۔ مالدہ کی سڑک پر چل رہی تھیں اور ان کے آس پاس عوا م کی بھیڑ تھی۔ اچانک وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قافلے میں وہیل چیئر پر بیٹھا ایک بوڑھا شخص پھنس گیا۔ نظر پڑتے ہی ممتا بنرجی نے اس معمر شخص کو پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت دی۔
بیرا پرساد نام کا یہ شخص بدھ کی صبح مالدہ آیا۔ انہیں وزیر اعلی کی ہدایت پر نجی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق چوراشی بیر علاج کے لیے مالدہ آیا تھا۔ اسے دل کی بیماری اور سانس کی پریشانی ہے۔ اسے سی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔